پنڈورا پیپرز میں کئی غیر ملکی شخصیات کے ساتھ ساتھ گلوکارہ شکیرا کانام بھی سامنے آ گیا ۔


تفصیلات کے مطابق نامور شخصیات کے مالی اُمور پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات ’پنڈورا پیپرز‘ میں عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا کی بھی آف شور کمپنی سامنے آگئی ۔44 سالہ گلوکارہ شکیرا کے وکیل کا کہنا ہے کہ گلوکارہ نے اپنی کمپنیوں کو ڈکلیئر کیا ہوا ہے ۔
شکیرا کا شمار نہ صرف لاطینی امریکا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکاراؤں میں ہوتا بلکہ وہ دنیا کی مقبول ترین موسیقاروں میں بھی شمار ہوتی ہیں۔
عامر لیاقت حسین قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی
کولمبین گلوکارہ شکیرا کے ساتھ ساتھ جرمنی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور ماڈل کلوڈیا شیفر بھی پنڈورا پیپرز میں آف شورکمپنی بنانے والوں میں شامل ہیں۔شیفر کے وکیل کے مطابق سپر ماڈل اپنے ٹیکس برطانیہ میں درست طریقے سے ادا کرتی ہیں۔
یا د رہے کہ کولمبیئن گلوکارہ شکیرا نے محض 13 برس کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا، ان کی پیدائش لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں لبنانی و اسپینش نژاد والدین کے ہاں ہوئی۔ شکیرا نے پہلا میوزک ایلبم 1991 میں ریلیز کیا تھا اور انہوں نے کم از کم 11 میوزک ایلبم ریلیز کیے، ان کا آخری میوزک ایلبم 2017 میں ریلیز ہوا تھا۔میوزک ایلبم کے علاوہ شکیرا نے درجنوں سنگل گانے بھی ریلیز کیے، جنہوں نے کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے ۔
دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے نام بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں جبکہ پنڈورا پیپرز میں بھارتی صنعت کارانیل امبانی کی بھی آف شور کمپنی نکل آئی ہے ۔
آئی سی آئی جے کے مطابق مالی امور کی تحقیقات دو سال میں مکمل کی گئی، جس میں 117 ممالک کے 150 میڈیا اداروں کے 600 صحافیوں نے تحقیقات کیں۔ یہ ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہے۔

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 20 گھنٹے قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- ایک دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- ایک دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل



