جی این این سوشل

پاکستان

نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

IN PHOTO : IMRAN KHAN
IN PHOTO : IMRAN KHAN

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے برطانیہ کے ممبرانِ پارلیمنٹ کی ملاقات ہوئی  جس میں موجودہ حکومت کے مختلف اقدامات، عوام دوست پالیسیوں  اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان  کو اسلام و فوبیا پر آواز بلند کرنے اور ریاستِ مدینہ کی طرز پر پہلی دفعہ معاشی و سماجی  طور پر پس ماندہ طبقات کیلئے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کے اقدامات اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ آزاد کشمیر میں نو منتخب حکومت کے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

 
ملاقات وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے، فلاحی ریاست اور قانون کی بالادستی ریاستِ مدنیہ کے سنہری اصول تھے۔

وزیرِ اعظم عمران خان  کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک میں  انصاف و قانون کی بالادستی مکمل طور پر قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، معاشرے کی ترقی کےلئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی پر توجہ دی جائے۔

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے "نواز شریف کسان کارڈ " کی منظوری

کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے "نواز شریف کسان کارڈ " کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "نوازشریف کسان کارڈ" کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت زرعی اصلاحات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو اور زرعی زمین کا رہائشی مقاصد کے طور پر استعمال روکنے کیلئے قانون لانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا، بہترین بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کیلئے کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے مختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی، پنجاب بھر میں نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سنٹرز بنائے جائیں گے، ماڈل ایگریکلچر سنٹرز پرجدید زرعی مشینری، ٹریننگ، پیسٹی سائیڈ بیج اور نمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو ہر فصل کی پیداوار اور ڈیمانڈ کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں کاٹن، گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر آف ایکسیلنس بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہورہے ہیں، واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سےملاقات ہوگی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تقریب سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ نگراں حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے، بہترمعاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہوگی۔ مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ چاول اور گندم ک اچھی پیداوار ہوئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 14 اور 15اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کےساتھ مائیکرو اکنامک اسٹیبلٹی کو جاری رکھیں گے۔ بجلی کی چوری کو روکنا ہے، گورننس کو بہتر اور ڈسکوز کو پرائیویٹائز کرنا ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئےکام کررہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ نگران حکومت کے اقدامات سے ممکن ہوا۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت بہتر ہو گی۔ ہم نے حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے۔ جب تک اسپیس نہیں ملے گی ہم آگے نہیں جا سکے گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کےلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ بینکنگ سیکٹر میں بہت بہتری آئی ہے۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت جلد معیشت مستحکم ہو گی۔ کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ بہتر ہے۔ ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ ایڈوانس مرحلے پر ہے۔ ہمارا ٹارگت محصولات کو بڑھانا ہے۔ ہمارے پاس چیزیں ہیں مگر ان پرعمل درآمد ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای سی سی میں ہم نے ایجنڈے پر عمل درآمد کی طرف جانا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ تفصیلی مذاکرات پاکستان آکر ہوں گے۔ حکومت نے آپریشنل اخراجات میں کمی کرنا ہے۔ جو ادارے نقصان میں ہیں ان کو نجکاری کی طرف لے کر جائیں گے۔ ٹیکس کلیکشن میں کمی ہے جس کو ٹھیک کرنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی تعاون بڑھے گا ،وزیر تجارت

اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ ترکیہ ہمارا برادر ملک ہے اور ہمارےاپس میں تاریخی اور اچھے  تعلقات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی تعاون بڑھے گا ،وزیر تجارت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی اور ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ جمعرات کو وزارت تجارت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کو 5 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانا کا ہدف دونوں ممالک کے رہنماؤں نے طے کیا ہوا ہے ۔

ترکیہ کے سفیر نے جام کمال خان کو وفاقی وزیر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈاکٹر پیکاسی نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی اہداف حاصل کرنے کے لیے روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ ترکیہ ہمارا برادر ملک ہے اور ہمارےاپس میں تاریخی اور اچھے  تعلقات ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll