جی این این سوشل

کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈکا  عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کا عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ بورڈکا  عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )   چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو اضافی چارج دے دیا گیا، سلمان  نصیر عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر کی  ذمہ داریاں نبھائیں  گے۔نئی تعیناتی تک سلمان نصیر پی سی بی کے عبوری سی ای او ہوں گے ۔  وسیم خان  کے مستعفی ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو کا عہدہ خالی تھا۔

گزشتہ ماہ  29 ستمبر  کو  سی ای او پی سی بی  وسیم خان  نے استعفی دے دیا تھا۔چئیر مین  پی سی بی نے سی ای او وسیم خان کا استعفی منظور کرلیا تھا۔

واضح رہےکہ فروری 2019 میں وسیم خان نے مینجنگ ڈائریکٹر پی سی بی کا  عہدہ سنبھالا تھا ۔ وسیم خان کے پی سی بی کے  ساتھ طے پانے والے معاہدے کی مدت  فروری 2022 میں  ختم ہونی  تھی۔

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز کے پروگرام کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی جبکہ وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی فورم کے ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کی تھی جس کا عنوان ’’عالمی صحت کے ایجنڈے کی نئی تعریف‘‘ تھا۔ وزیر اعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر بل گیٹس کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنے سابقہ دور حکومت کے دوران بل گیٹس کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے دیرینہ تعاون پر بی ایم جی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون گرفتار

ملزمان نے دگنی سرمایہ کاری کا لالچ دے کر 63 کروڑ روپے لوٹے ، ایف آئی اے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں خاتون کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان نے کراچی میں جعلی کمپنی کھول رکھی تھی۔ دگنی سرمایہ کاری کا لالچ دے کر 63 کروڑ روپے لوٹ لئے گئے۔

حکام نے بتایا کہ طاہرہ صداقت اور صداقت حسین نے 2018 -2021 کے دوران جعلی کمپنیاں بنائیں۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ کمپنی کا عملہ لوگوں کو سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کر تا تھا، 5 ہزار سے زائد متاثرین نے 263 کروڑ روپے جمع کروائے تھے۔ متاثرین کو 18 ماہ میں سرمایہ کاری دگنی کرنے کا لالچ دیا گیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے خاتون کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

شرح سود 22 فیصد پر مستحکم رہے گی، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق شرح سود 22 فیصد پر مستحکم رہے گی۔

واضح رہے کہ جون 2023 سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار ہے۔

تفصیلات جاری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll