جی این این سوشل

پاکستان

کور کمانڈر کانفرنس : شرکاکابھارتی ملٹری کےگمراہ کن پروپیگنڈاکاشدیدنوٹس

راولپنڈی :  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بےبنیادپروپیگنڈابھارت کی فرسٹیشن کامنہ بولتاثبوت ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کور کمانڈر کانفرنس : شرکاکابھارتی ملٹری کےگمراہ کن پروپیگنڈاکاشدیدنوٹس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں 244ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ،  کانفرنس میں علاقائی سیکیورٹی بالخصوص بارڈرمنیجمنٹ

اورداخلی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی،  کانفرنس میں تیزی سےبدلتی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  کانفرنس کےشرکاءکاپاکستان کوعدم استحکام کودوچارکرنےکی سازشیں ناکام بنانےکےعزم کااعادہ کیا، شرکا  نے کہا کہ  بہاری قربانیوں سےحاصل امن واستحکام  کوتباہ کرنےکی سازش ناکام بنادیں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  شرکا نےبھارتی ملٹری کےگمراہ کن پروپیگنڈاکاشدیدنوٹس لیا،کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا  ہے  کہ  پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کےدفاع کیلئےتمام اقدامات بروئےکارلائےجائیں گے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  بےبنیادپروپیگنڈابھارت کی فرسٹیشن کامنہ بولتاثبوت ہے، یہ پروپیگنڈامقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔

ترجمان پاک کا کہنا تھا کہ  شرکا نے افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال اورانسانی بحران پرتشویش کااظہار کیا،  بامقصدبات چیت اورعالمی تعاون سےافغانستان میں دیرپاامن واستحکام کی راہ ہموارہوگی، آرمی چیف نےفارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں کوسراہا۔ آرمی چیف  نےغیرملکی افواج کیساتھ تربیتی مشقوں کےانعقادپراطمینان کا اظہار کیا، پاک فوج نےمختلف ممالک کےافواج کساتھ انسداددہشتگردی کی مشترکہ مشقیں کی ہیں۔

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی جا نب سے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش

میڈیا ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو وارننگ دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف  کی جا نب سے  چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش کردی۔

وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنا دی ، 

میڈیا ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو وارننگ دے دی، وزیر اعظم شہبازشریف نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی میری سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کو وارننگ بھی  دی کہ ایف بی آر کی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو توعہدےسےہٹ جائیں،چیئرمین بی بی آر کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ادارے میں لابنگ ہو رہی ہے، افسران کام نہیں کر رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

صدر مملکت نے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

صدرمملکت آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت نے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری سپریم کورٹ کے کے فیصلے کی روشنی میں دی ۔ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن کا اطلاق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی عمر پوری ہونے کی تاریخ سے ہوگا ۔

جسٹس شوکت صدیقی کو جج کے عہدے سے ہٹانے کا 11 اکتوبر 2018 کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کی منظوری دی گئی۔ صدر  مملکت نے وزارت قانون و انصاف کی تجاویز کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی۔

صدر مملکت نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی عمر پوری ہونے کی تاریخ 30 جون 2021 سے ہوگا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے جب کہ 11 اکتوبر 2018 کو وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اسے بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بحال نہیں کیا جاسکتا، انہیں ریٹائرڈ جج تصور کیا جائے، وہ بطور جج اسلام آباد ہائیکورٹ ریٹائرڈ اور تمام مراعات وپینشن کے حقدارہوں گے، انہیں پینشن سمیت تمام مراعات ملیں گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

چیف منسٹر یوتھ انیشیٹوبائیکس پورٹل پر 72000 سے زائد درخواستیں موصول

پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی کے قائم کردہ پورٹل نے طلباء کو بائیکس کے لیے آن لائن درخواست دینے میں مدد فراہم کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف منسٹر یوتھ انیشیٹوبائیکس پورٹل پر 72000 سے زائد درخواستیں موصول

لاہور: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کی طرف سے تیار کردہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو (CMYI) بائیکس پورٹل طلباء کو 20,000 موٹر سائیکلیں قسطوں پر فراہم کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل 72,640 آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، موصول ہونے والی درخواستوں میں پیٹرول بائیکس کے لیے 57,366 اور الیکٹرک  بائیکس کے لیے 15,274 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔  رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 تھی، زیادہ درخواستوں کی وجہ سے اور مزید درخواست دہندگان کو موقع دینے  کے لئے آخری تاریخ 1 مئی 2024 تک بڑھا دی گئی تھی  ۔


حکومت پنجاب ڈاؤن پیمنٹ میں اپنا حصہ ڈالے گی اور آسان ماہانہ اقساط پر بائیک پیش کرے گی۔

اس حوالے سے پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی کے قائم کردہ پورٹل نے طلباء کو بائیکس کے لیے آن لائن درخواست دینے میں مدد فراہم کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll