جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قمیت میں اضافے کا رجحان برقرار

لاہور :پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

IN PHOTO : GOLD
IN PHOTO : GOLD

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 594 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 594 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  15 ہزار 594 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 594 روپے ہوگئی ہے۔

تجارت

ایلون مسک کا دورہ بھارت اچانک ملتوی

ایلون مسک مزید آمدنی پیدا کرنے کے لیے ہندوستان میں 2 سے 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایلون مسک کا دورہ بھارت اچانک ملتوی

نئی دہلی: الیکٹرک کار کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اپنا دورہ بھارت ملتوی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے 21 اپریل کو دو روز کے لیے بھارت آنا تھا جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا فیصلہ کیا تھا۔ 


ایلون مسک مزید آمدنی پیدا کرنے کے لیے ہندوستان میں 2 سے 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے تھے۔ بھارت اس دورے کو نریندر مودی کی کامیاب انتخابی مہم کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مالک نے بتایا کہ وہ ٹیسلا کمپنی کے معاملات میں بہت زیادہ مصروف ہونے کی وجہ سے ہندوستان نہیں آسکتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ترکی سے کاروباری شراکت داری مزید بڑھائیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے نظام میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکی سے کاروباری شراکت داری مزید بڑھائیں گے ، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیئے کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور تجارتی شراکت داری مزید مستحکم بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ترکئے کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کیا ، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکئے کے عوام کے درمیان صدیوں پر محیط برادرانہ تعلق موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے نظام میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پاکستان میں ترکئے کے سفیر مہمت پکاس نے ٹرمینل یاپی سنک کوسکن  کے چیف ایگزیکٹو اور ترکیہ اورپاکستانی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ ترکی  وفد نے اپنے پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف  کاشکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ : عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے والے شخص کی موت واقع ہو گئی

گزشتہ روز 37 سالہ میکسویل اززاریلو نے دوران سماعت عدالت کے باہر خود کو آگ لگا لی تھی، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر آج اس کی موت ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ : عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے والے شخص کی موت واقع  ہو گئی

نیویارک : امریکی ریاست مین ہیٹن کی عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے والے شخص کی موت ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مین ہیٹن کی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کے دوران عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے والا شخص ہلاک ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق میکسویل نے خود کو آگ لگانے سے پہلے ایک پمفلٹ ہاتھ میں اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن ایک ساتھ ہیں اور یہ دونوں امریکہ میں فاشسٹ بغاوت کرنے والے ہیں۔

گزشتہ روز 37 سالہ میکسویل اززاریلو نے دوران سماعت عدالت کے باہر خود کو آگ لگا لی تھی، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر آج اس کی موت ہو گئی۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیوری کے انتخاب میں شرکت کے لیے عمارت میں موجود تھے، جہاں انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں لایا تھا، عدالت کے باہر خودکشی کی اطلاع ملتے ہی سابق صدر وہاں سے روانہ ہو گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll