آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے،قریبی اورتاریخی نوعیت کےتعلقات ہیں۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورفوجی ومیری ٹائم تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سےباہمی دفاعی اورسیکیورٹی تعاون کومزیدفروغ دینےپراتفاق کیا گیا جبکہ افغان صورتحال اورخطےمیں امن واستحکام کی کوششوں پربھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ نےافغان صورتحال بالخصوص غیرملکی عملےکےانخلاء میں پاکستان کےکردارکوسراہا جبکہ سعودی امیرالبحر نےخطےمیں دیرپاامن کیلئےپاکستان کیساتھ ملکرکام کرنےکےعزم کا بھی اعادہ کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اورسعودیہ کےباہمی تعلقات مضبوط پارٹنرشپ میں بدل چکےہیں۔ دونوں ملکوں کے گہرے، قریبی اورتاریخی نوعیت کےتعلقات ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل





