مظفر آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اب لوگوں کو ووٹ کے تحفظ کا طریقہ آگیا ہے، آزاد کشمیر کے کارکنوں نے پیپلز پارٹی سے محبت ثابت کرکے بتادیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں غربت، مہنگائی اور بےروزگاری کا مقابلہ کیا لیکن وفاقی حکومت نے 16 ہزار افراد کو بےروزگار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی اور غریب کی جماعت ہے لیکن مخالفین اور دھاندلی سے جیتے ہوئے بھی اب منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں، ہم بین االاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ عمران خان نے گرین پاسپورٹ کو عزت دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں تو کشمیر اور ملک بھر میں ہماری حکومت ہو گی جبکہ پیپلز پارٹی کے جیالے میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں اور اگر ہمارا ساتھ دیں گے تو ہم بےنظیر کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے کیونکہ وفاق اور پنجاب کی طرح آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی حکومت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کشمیر سے رشتہ سیاسی نہیں بلکہ محبت کا ہے اور حکومت کو پتہ ہی نہیں کہ ہر جیالے کے لیے جیل جانا ضروری ہے۔ پیپلز پارٹی کا کشمیر سے نسلوں کا رشتہ ہے اور آج بھی کشمیر پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے، کل بھی تھا اور رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار انتخابات میں کٹھ پتلی وزیر اعظم سے نجات دلائیں گے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل





