Advertisement
تفریح

کروز شپ منشیات کیس: بالی ووڈ پروڈیوسر کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس بیورو کے حکام نے کیس کے سلسلے میں بھارتی فلم ساز امتیاز کھتری کے گھر اور دفتر پر بھی چھاپہ مارا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 9th 2021, 8:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کروز شپ منشیات کیس: بالی ووڈ پروڈیوسر کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

ممبئی: بھارتی نارکوٹکس کنڑول بیورو نے کروز شپ کیس میں بالی ووڈ پروڈیوسر کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مارا ہے ۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کروز شپ منشیات کے کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی دگر ملزمان کے ساتھ گرفتاری کے بعد این سی بی کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس بیورو کے حکام نے کیس کے سلسلے میں بھارتی فلم ساز امتیاز کھتری کے گھر اور دفتر پر بھی چھاپہ مارا۔ این سی بی نے جمعے کے روز ممبئی کے علاقے باندرہ میں امتیاز کھتری کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مارا جس کی اطلاع نارکوٹکس حکام نے ہفتے کے روز باضابطہ طور پر دی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق این سی بی حکام نے دورانِ تفتیش ملزم اچت کمار کی نشاندہی پر امتیاز کھتری کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مارا۔ این سی بی حکام نے امتیاز کھتری کو ہفتے کو دفتر میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس موقع پر این سی بی ممبئی زون کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور پراسیکیوشن اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کیس مضبوط ہے اور اسے سیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 4 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 8 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • ایک دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • ایک دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 7 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 8 گھنٹے قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • ایک دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • ایک دن قبل
Advertisement