شہباز شریف پارٹی ناانصافیوں کا غصہ غیرآئینی مطالبات کرکے نہ نکالیں: فوادچوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف پارٹی کے اندر ہونے والی نا انصافیوں کا غصہ غیر آئینی اور غیر جمہوری مطالبات کرکے نہ نکالیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پہلے طے کر لیں کہ وہ پارٹی کے "اندر" ہیں یا بڑے میاں نے اپنوں کے ذریعے "باہر" کر دیا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ایم ایل این کی سیاست کو بڑے میاں صاحب اور ان کی صاحبزادی نے دفن کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن کا سورج طلوع کرنے والے لندن میں غروب ہو چکے ہیں،یہ پاکستان کی عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر یہ اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے،عوام اگر اقتدار عمران خان کو دیں تو ان سے برداشت نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جنہیں سرکاری وسائل اور پروٹوکول استعمال کرنے کی دہائیوں پر محیط لت لگی ہو وہ اقتدار و اختیار کے بغیر ایسے ہی تڑپتے ہے جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ملک میں آج مہنگائی ہمہے تو اس کی وجہ آپ کی اربوں کھربوں کی کرپشن اور غیر ملکی قرضے ہیں جو آپ ذاتی مفاد کے لئے لیتے رہے۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی ،گیس بل بم گرائے جا رہے ہیں،آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
مسلم ن کےصدر کا کہنا تھا کہ ڈینگی نے تباہی مچائی ہوئی ہے ،ہسپتالوں میں بیڈز پر جگہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور عوام کا حق ہے کہ ملک میں شفاف الیکشن کرائے جائیں،شفاف الیکشن ہی ملک کو ترقی پر لے جانے کا راستہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دن رات محنت کرنی ہو گی یہ کام اب آسان نہیں ہے،اس کے بعد جا کر ہم 2018حکومت سے پہلے کی صورتحال پر آئیں گے،اس کے بعد ہم آگے کی ترقی کی سیڑھی چڑھیں گے۔

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 2 گھنٹے قبل

غزہ،خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری،مزید 115 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

ایران کا جوہری پروگرام پر 3 یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان : میاں بیوی کے قتل میں ملوث 11 ملزمان گرفتار،ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج
- 4 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں پر حلف برداری،اسپیکر کے پی اسمبلی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
- 5 گھنٹے قبل

کے پی حکومت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کو چیلنج کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز
- 5 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان کے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
- 4 گھنٹے قبل

ایوان بالا کے انتخابات میں شکست کے باوجود جاپانی وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے سے انکار
- ایک گھنٹہ قبل

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر الیکشن کی تیاریاں مکمل،25 امیدوارمد مقابل
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل