مولانا اپنی ایک پلیٹ حلوے کے لیے پوری دیگ کیوں الٹانا چاہتے ہیں: فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا اپنی ایک پلیٹ حلوے کے لیے پوری دیگ کیوں الٹانا چاہتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مولانا اپنی سیاسی انا کی تسکین کیلئے جمہوری نظام سے نہ کھیلیں،انہیں سابقہ دور میں قومی اسمبلی میں کی گئی اپنی تقاریر کیوں نہیں یاد آرہیں؟
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے بھائی اور مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف کے ساتھ وہی سلوک کر رہے ہیں جو زرداری اور بلاول نے مل کرمولانا فضل الرحمان سے کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مولانا کو اپنی یہ عزت افزائی کبھی نہیں بھولنی چاہیے مولانا صاحب اور شہباز شریف مل کر انجمن متاثرین بنالیں۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنے مقاصد کیلئے متحرک ہے،14اکتوبر کو پشاور میں کانفرنس کا اعلان کیا ہے جبکہ 16اکتوبر کو فیصل آباد میں ایک تاریخی اجتماع ہو گا۔
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ 31 اکتوبر کو ڈیڑہ غازی خان میں جلسہ ہو گا ،حکومت قہر بن کر اس وقت مسلط ہے،حکومت سے خلاصی کی ہر آدمی کی ضرورت بن چکی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں،جو ملازمین برطرف کیے گئے ہیں وہ مظاہرہ کر رہے ہیں ان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غریب آدمی آج اناج خریدنے کے قابل نہیں رہا ہے،یہ ایک سنجیدہ صورتحال ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مودی ہمیں اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا جتنا عمران خان نے پہنچایا ہے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 19 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 4 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 20 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل



