ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن ہوگا تو خطہ میں امن ہوگا، افغانستان میں امن ہماری اولین ترجیح ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کی ہماری کاوشیں دنیا دیکھ رہی ہے،پاکستان افغان امن عمل سمیت خطہ میں امن واستحکام کیلئےکوشش جاری رکھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی واخلاقی معاونت جارے رکھنے کیلئےپرعزم ہیں،کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، کشمیر کے باسیوں کی مشکلات کو عالمی سطح پراجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
شاہ محمو دقریشی کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی افواج کے ظلم وستم اور جنگی جرائم کے ناقابل تردید شواہد پرمبنی ڈوزیردنیا کے سامنے رکھے،مظلوم کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج سے نجات دلانے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا نے دنیا کی طاقتور معیشت کو بری طرح متاثر کیا،پاکستانی معیشت حوصلہ افزا معاشی اعشاریوں سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
شاہ محمو دقریشی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، کورونا جیسے چیلنجز پرقابو پاکر مضبوط قوم ابھری ہے،پاکستان دنیا میں ایک خوشحال ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں زرعی اور درآمدات کے شعبہ میں نمایا ترقی ہورہی ہے،حکومت کی مؤثر پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی ترقی عوامی مفاد میں جاری رہے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیح ہے،ہمارے سفارتخانے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- ایک گھنٹہ قبل

افغانستان کو بڑا دھچکا،اہم فاسٹ باؤلر ایشیا کپ کے باقی میچوں سے باہر
- 2 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طور پر سمندری راستے سے ایران جانے والے 22 افراد گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 2 گھنٹے قبل

میرا معاملہ حسن زاہدسے طے ہوگیا، اپنا کیس واپس لیتی ہوں ، سامعہ حجاب
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 2 گھنٹے قبل
ٹی20 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات کی عمان کے خلاف بیٹنگ جاری
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 25 منٹ قبل

مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں مزید2 پولیو کیس رپورٹ ،رواں سال ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہوگئی
- 3 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- ایک گھنٹہ قبل