لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سدرن پنجاب نے خیبر پختونخوا کو11 رنز سے شکست دے دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا نے ٹاس جیت کر سدرن پنجاب کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی توسدرن پنجاب نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔
اوپنر طیب طاہر نے اپنی نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں تیسری نصف سنچری اسکور کی انہوں نے 78 رنز 48 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے بنائے،شیرون سراج نے 18، سلمان علی آغا نے 16 اعظم خا ن نے 25اور عامر یامین نے 24 رنز بنائے۔
خیبر پختونخواکی جانب سے عمران خان سینئر اور نیاز خان نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیبر پختونخوا کی ٹیم 6 وکٹوں پر 182 رنز بنا سکی،194 رنز کے تعاقب میں خیبر پختونخوا کا آغاز اچھا نہ تھا اوپنرز محمد حارث اورعامر عظمت 6،6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کامران غلام نے 33 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے جبکہ نبی گل نے 54 رنزکی شاندار اننگز 31 گیندوں پر کھیلی جس میں5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان نے3رنز بنائے، آصف آفریدی نے 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد نے جارحانہ اننگز کھیلی انہوں نے 21گیندوں پر 33 رنز ایک چوکے اور 3 چھکوں کی مددسے بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ان کے ساتھ دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین نیاز خان نے 11رنز بنائے۔
سدرن پنجاب کی جانب سےمحمد الیاس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 2 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- ایک گھنٹہ قبل