مظفر آباد: آزاد کشمیر ضمنی انتخابات ایل اے 12 کوٹلی میں پیپلز پارٹی آگے جبکہ تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے۔


تفصیلات کے مطابق حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی کے ضمنی انتخابات میں 197 میں سے 196 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کےمطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری عامر یسین 24335 ووٹ لے کر پہلے نمبر ہیں۔
غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے شوکت فرید 18858 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ ریاست 17892 ووٹ لے سکے۔
چڑھوئی تصادم ہونے کے باعث ایک پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ روک دیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 کوٹلی میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 428 ہے، حلقے میں 198 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، جن میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین اور 36 حساس قرار دیئے گئے تھے، یہاں پیپلز پارٹی کے عامر یاسین، پی ٹی آئی کے شوکت فرید ایڈووکیٹ اور راجہ ریاست خان کے درمیان مقابلہ ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری محمد یاسین 2 حلقوں ایل اے 10 اور 12 سے کامیاب ہوئے تھےتاہم انہوں نے ایل اے 12 کی نشت چھوڑ دی تھی۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 5 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 5 hours ago




