لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج سے تعلیمی ادارے 100فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کے بعد ملک بھر میں بچوں کے سکول نارمل حالات کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے کے تحت آج سے اسکول ، کالجز اوریونیورسٹیاں بھی معمول کے مطابق کھل گئیں ۔
اس سے قبل تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز کے تحت اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ ایک دن چھوڑ کر بچوں کی کلاسیں لی جارہی تھیں، تاہم اب تعلیمی ادارے ہفتہ وار کھلیں گے ۔ پنجاب بھر میں بچوں کے سکولوں میں نارمل کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے، محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق آج سے سکولوں میں سو فیصد حاضری شروع کی جارہی ہے سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں، بزم ادب اور دیگر غیر نصابی سرگرمیاں بھی بحال ہو گئی ہیں ۔
این سی او سی کی جانب سے 12 سال اور زائد عمر کے طلبا کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے ، سربراہ این سی او سی کا کہنا ہے کہ وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔
واضح رہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس کے 43ہزار389ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.31فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار04 نئے کیسز سامنے آئے اور 28اموات کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اموات کی مجموعی تعداد28ہزار134ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ58ہزار959تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد42ہزار 263 ہوگئی ۔
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 18 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 15 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 14 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
