Advertisement

دبئی میں پانچ سو کلو سے زائد کوکین پکڑی گئی

دبئی پولیس کے مطابق آپریشن " سکورپین " میں خطے کی سب سے بڑی منشیات پکڑی گئی ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اکتوبر 11 2021، 2:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
دبئی میں پانچ سو کلو سے زائد کوکین پکڑی گئی

ابوظہبی : دبئی میں 500 کلوسے زائد کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ 

دبئی پولیس کے مطابق آپریشن " سکورپین " میں خطے کی سب سے بڑی منشیات پکڑی گئی ہے ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ 500 کلو سے زائد غیر قانونی منشیات کی کھیپ کو کارگو کنٹینر میں چھپایا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق انٹرنیشنل گینگ سمگلنگ میں ملوث ہے ، سمگلنگ میں ملوث ایک عرب باشندے کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ 

Advertisement
Advertisement