Advertisement
پاکستان

ملک بھر کے تعلیمی ادارے 100 فیصدحاضری کےساتھ کھل گئے

لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج سے تعلیمی ادارے 100فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اکتوبر 11 2021، 2:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر کے تعلیمی ادارے 100 فیصدحاضری کےساتھ کھل گئے

تفصیلات کے مطابق  این سی او سی نے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کے بعد  ملک بھر میں بچوں کے سکول نارمل حالات کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے کے تحت آج  سے اسکول ، کالجز اوریونیورسٹیاں بھی معمول کے مطابق  کھل گئیں ۔ 

اس سے قبل تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز کے تحت اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ ایک دن چھوڑ کر بچوں کی کلاسیں لی جارہی تھیں،  تاہم اب تعلیمی ادارے ہفتہ وار کھلیں گے ۔  پنجاب بھر میں بچوں کے سکولوں میں نارمل کلاسز کا آغاز ہوگیا  ہے، محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق آج سے سکولوں میں سو فیصد حاضری شروع کی جارہی ہے سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں، بزم ادب اور دیگر غیر نصابی سرگرمیاں بھی بحال ہو گئی ہیں ۔

این سی او سی کی جانب سے  12 سال اور زائد عمر کے طلبا کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے  ، سربراہ این سی او سی کا کہنا ہے کہ وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔

واضح رہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس کے 43ہزار389ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.31فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران  گزشتہ چوبیس گھنٹے  میں  کورونا کے ایک ہزار04 نئے کیسز سامنے  آئے  اور 28اموات کی تصدیق ہوئی۔ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد28ہزار134ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ58ہزار959تک پہنچ گئی ہے۔  این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد42ہزار 263 ہوگئی  ۔ 

Advertisement
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 15 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • ایک دن قبل
نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

  • 2 دن قبل
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • 17 گھنٹے قبل
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 2 دن قبل
دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 2 دن قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 13 دن قبل
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • 12 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 15 گھنٹے قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 13 دن قبل
شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

  • 2 دن قبل
Advertisement