Advertisement
پاکستان

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر  پرویز ملک   انتقال کر گئے

لاہور : مسلم لیگ نون لاہور کے صدر اور ایم این اے  پرویز ملک انتقال کر گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اکتوبر 11 2021، 4:33 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلم لیگ  ن  لاہور کے صدر    پرویز ملک   انتقال کر گئے

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سے مسلم لیگ نون کے صدراور رکن قومی اسمبلی  پرویز ملک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،  وہ طویل عرصے سے  بیمار تھے اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے  ۔ ان کی عمر 74 برس تھی ۔ 

پرویز ملک 5 مرتبہ ممبر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 1997 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن جیتا۔ اس کے بعد سال 2002، 2010، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں بھی   کامیابی حاصل کی ۔

انہوں نے 2013 پنجاب کے حلقہ این اے 133 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے انتخاب میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ ملک پرویز کی شریک حیات شائستہ پرویز بھی اپنے شوہر کے ساتھ رکن قومی اسمبلی  رہیں ۔ شائستہ پرویز خواتین کی مخصوص نسشت پر کامیاب ہوئیں ۔ جبکہ ان کے بیٹے علی پرویز ملک بھی رکن قومی اسمبلی ہیں ۔ 

شہباز شریف  کا پرویز ملک کے انتقال پر اظہار افسوس

پرویز ملک  نے بیماری کے باعث  ن لیگ لاہور کی صدارت سے معذرت کر لی تھی، لیگی قیادت کی ہدایت پر وہ ن  لیگ لاہور کے معاملات کو دیکھتے رہے ۔ پرویز ملک  متعدد بار ن لیگ کی ٹکٹ پر لاہور کے مختلف حلقوں سے منتخب ہوتے رہے ہیں جبکہ  وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بھی صدر رہے ۔ 

پرویز ملک پروفیسر جاوید اکرم کے بڑے بھائی اور جسٹس( ر) قیوم کے چھوٹے بھائی تھے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرویز ملک کے انتقال کی تصدیق کی ہے ۔

Advertisement
Advertisement