صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے ایم این اے پرویز ملک کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون رہنما اور رکن قومی اسمبلی لاہور اور پرویز ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن قابل ،وفادار اورمخلص رہنما سے محروم ہوگئی۔پرویز ملک مخلص بھائی اور ساتھی تھے ،ان کی رحلت بڑا نقصان ہے۔ان کاکہنا تھا کہ نوازشریف اورمسلم لیگ (ن) سے پرویزملک کی وابستگی، وفاداری اور محبت و اعتماد کا تعلق مثالی رہا، ملک، جمہوریت اور عوام کے لیے پرویزملک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ پرویزملک پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے، ان کی کمی پوری نہیں ہو سکے گی، اللہ تعالیٰ پرویزملک کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
مسلم لیگ ( ن )لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کر گئے
واضح رہے کہ صدر لاہور مسلم لیگ ن اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور آج بھی انہیں دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پرویز ملک 18 نومبر 1947 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ پرویز ملک 5 مرتبہ ممبر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 1997 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن جیتا۔ اس کے بعد سال 2002، 2010، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی ۔ پرویز ملک 2017 سے 2018 تک کامرس اور ٹیکسٹائل کے وزیر رہے۔
پرویز ملک این اے 133 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی تھے جبکہ پرویز ملک کے بیٹے علی پرویز ملک اور ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 13 hours ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 13 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 14 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 16 hours ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 13 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 13 hours ago
