وزیرآباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ پورے ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات ہونے چاہئیں، اب اگر الیکشن ہوگا تو پورے حلقے میں ہوگا۔

وزیرآباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں وزیرآباد کے عوام کو شاباش دینا چاہتی ہوں،دھاندلی کے باوجود وزیر آباد کی عوام نے ووٹ کو عزت دو کی جنگ لڑی، جب وزیرآباد کے ووٹوں کے تھیلے چورا کر بھاگ رہے تھے تو انہیں ہمارے شیروں نے پکڑا، دھونس جبراوردھاندلی کےباوجودنوازشریف بیانیے کی جنگ لڑی،آٹا چوروں، گیس چوروں، چینی چوروں کا مقبرہ عوام نے یہاں ہی بنادیا،نوشہرہ میں نواز شریف نے انکے گھر میں گھس کرانہیں مارا، جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی انہوں نے ضمنی الیکشن دیکھ لیا،نواز شریف باہر لندن بیٹھا بھی انکے گھر گھس کرانہیں مار کرآیا ہے،ہرصوبے سےشکست عمران خان کامقدر بنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ووٹ چوری ہونا، بکنا سنا تھا لیکن عملہ چوری ہوتا کبھی نہیں سنا،2018میں ووٹ اور باکسز چوری ہوئے اور 2021 میں عملہ ہی چوری کرلیا گیا،بری طرح ہارنےپرشرم بھی نہیں آتی اورکہتے ہیں ووٹ بڑھ گیاہے،پنجابی جاگ جاتےہیں توگھر تک چھوڑکرآتےہیں،پاکستان اور پنجاب جاگ چکا ہے اور اب پرانے پاکستان کو لا کر ہی دم لے گا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود کہا کہ ہمارے20افسران غائب ہوگئے تھے، پوچھتی ہوں کیاڈسکہ چاندپرہےکہ آتے آتے 14گھنٹےلگ گئے،عمران خان کی چوری جب رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تو کہتا ہے کہ 20پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کروالو،پورے ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات ہونے چاہئیں، اب اگر الیکشن ہوگا تو پورے حلقے میں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فراڈشیٹ کو تو سب جانتے ہیں،فراڈ شیٹ جو نواز شریف پر کیس کررہی تھی کل اس نے 45لاکھ شریف فیملی کو دیے۔

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- a day ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- a day ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago




