جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

اسپوٹیفائے کی میوزک اسٹریمنگ سروس کا پاکستان میں آغاز

سویڈین : معروف میوزک اسٹریمنگ سروس اسپوٹیفائے نے پاکستان میں اپنی سروس کا آغاز کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسپوٹیفائے  کی میوزک اسٹریمنگ  سروس کا  پاکستان میں آغاز
اسپوٹیفائے کی میوزک اسٹریمنگ سروس کا پاکستان میں آغاز

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسپوٹیفائے ، دنیا میں معروف میوزک اسٹریمنگ سروس کا آغاز پاکستان میں ہوچکا ہے ، 80 سے زائد نئی مارکیٹوں میں سے ایک پاکستان  ہے جہاں اس مہینے اسپوٹیفائے نے اپنی سروس شروع کی ہے۔

نئی شروع ہونے والے سروس آئی او ایس اور انڈروئیڈ  ایپ کے ذریعہ مفت دستیاب ہوگی اور صارفین کے پاس  ایڈ فری  رسائی حاصل کرنے کیلئے اسپوٹیفائے  پریمیم میں اپ گریڈ کرنے کا اختیار  ہوگا اور موسیقی کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور لامحدود گانوں کو  سکپ ( چھوڑنے)  کے فیچرز میسر ہونگے۔

 اس کی قیمت ہر ماہ 299روپے  ہے۔اسپوٹیفائے  ہر ماہ 479روپے کے لئے پریمیم فیملی سبسکرپشن   کا منصوبہ بھی پیش کر رہا ہے جسے "ایک چھت تلے رہائش پذیر" خاندان کے 6افراد استعمال کرسکیں گے اور ایک ہی پتے پر رہنے والے دو افراد کے لئے 390روپے  کا سبسکرپشن پلان بھی ہے۔ یونیورسٹی کے طلباء کیلئے 149 روپے  میں ہر مہینے  سبسکرپشن پلان دستیاب ہے۔

وہ صارفین جن کے پاس ٹیلی نار یا زونگ کی سم ہے  وہ اپنے  موبائل کریڈٹ  کا استعمال کرکے اس سبسکرپشن  کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔

ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ اس کی کیٹلاگ میں مقامی اور بین الاقوامی موسیقی کے 70 ملین سے زیادہ ٹریک شامل ہیں۔ اس ایپ میں پہلے ہی پاکستان کے لئے بنائی گئی مختلف پلے لسٹس شامل ہیں ،  بشمول ہاٹ ہٹس پاکستان ، پاکستانی راک ہٹس ، ڈرامہ او ایس ٹی  اور بہت کچھ۔

حال ہی میں اسپوٹیفائے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد پاکستان، بنگلا دیش اور نائجیریا سمیت دیگر 80 ملکوں میں لانچ کیا جائے گا۔ اسپوٹیفائے کے ذریعے دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ لوگوں کو میوزک اسٹریمنگ سروس دستیاب ہے۔

خیال رہے کہ  نومبر 2020 میں معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسپوٹیفائے پاکستان کے نام سے ویریفائیڈ اکاؤنٹ بھی بنایا گیا تھا۔لیکن   کمپنی کی جانب سے پاکستان میں اسپوٹیفائے لانچ کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

کھیل

ناقص کارگردگی پربابر اعظم تماشائیوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں

’ بابر تمہاری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی،تم واپس چلے جاو، شائقین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناقص کارگردگی پربابر اعظم  تماشائیوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں

ناقص کارگردگی کی وجہ سے بابر اعظم پر تماشائیوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں باؤنڈری کے پاس کھڑے بابر اعظم  تماشائیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا،واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تاہم اس دوران بابر اعظم نے کسی بھی تماشائی کو کوئی  جواب نہ دیا اور فیلڈنگ پر دھیان دیتے رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تماشائی بابر اعظم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پنجابی زبان میں  جملہ کہہ رہے تھے جس کا مطلب کچھ یوں بنتا    ہے’ بابر تمہاری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی،تم واپس چلے جاو۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دومیچوں میں بابراعظم نے محض 6 رنز بناسکے جبکہ اس دوران انہوں نے ایک کیچ بھی ڈراپ کیا ہے۔

گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں کینگروز نے پاکستان کو 13 رنز سے ہر کر تین میچوں کی سیریزمیں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

چین میں ووکیشنل اسکول پر طالب علم کے چاقو سے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چاقو سے  حملے میں ہلاکتوں کا  واقعہ مشرقی صوبےجیانگسو کےایک ووکیشنل اسکول میں پیش آیا۔

چینی پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے  8 افراد ہلاک  جبکہ  17 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا۔

تحقیقات کے مطابق طالب علم  مبینہ طور پر اپنی انٹرن شپ  کے معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں ایک تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا  تھا جس کے نتیجے میں 35 افرادہلاک اور 43 قریب زخمی ہوگئے تھے۔

 بعد ازاں چینی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے 62 سالہ فین نامی  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور  اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی

صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد  کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ,ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی

لاہور:صوبائی حکومت نے پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کر دی ہے۔

 ترجمان پنجاب  محکمہ زراعت  کے مطابق صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد  کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ،جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔

ترجمان نے مزید  بتایا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت  کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی ہے، کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll