کوٹلی آزاد کشمیر:پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور رکن اسمبلی چوہدری یاسین نے سٹی تھانہ میں گرفتاری دے دی۔


تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 میں فائرنگ سے سیاسی پارٹی کے 2 کارکنوں کے قتل کے کیس میں پیپلزپارٹی کے آزاد کشمیر کے صدر اور رکن اسمبلی چوہدری یاسین نے ازخود گرفتاری دے دی ۔ چوہدری یاسین پر مٹھی جنڈ قتل کیس کا مقدمہ درج ہے۔
خیال رہے کہ 25 جولائی کو حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 92 مٹھی میں عام انتحابات کے دوران 2 افراد قتل ہوئے تھے۔ جس کے بعد سے پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری یاسین نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔
چوہدری یاسین نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی جنگ لڑیں گے، میں احتجاج کے طور پر اپنی گرفتاری دے رہا ہوں ، جج نے میری عدم موجودگی میں فیصلہ سنایا، عوامی عدالت کے بعد آزاد کشمیر کی عدالت سے بھی سر خرو ہوں گا۔
کوٹلی کی عدالت نے گزشتہ روز چوہدری یاسین کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی ۔ اس سے قبل چوہدری یاسین نے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کروائی تھی اور ان کے دو بیٹے جیل میں ہیں۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 21 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل




