کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت 9 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔


تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ندیم اختر اور جسٹس اقبال کلہوڑو کی اسپیشل بینچ نے درخواست ضمانت پر گزشتہ ہفتے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے آغا سراج درانی سمیت 18 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا ہے، ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی نامزد تھے۔ عدالت نے آغا سراج کی اہلیہ، بیٹا، تین بیٹیاں اور ایک ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
خیال رہے اسپیکر سندھ اسمبلی پر ایک ارب سے زائد غیر قانونی آمدن سے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ سندھ ہائیکورٹ آغا سراج درانی اور دیگر کی ضمانت منظور کر چکی تھی۔ نیب نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ضمانتوں پر دوبارہ دلائل سننے کے لئے معاملہ واپس ہائیکورٹ بجھوایا تھا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ضمانت پر فیصلے کے لئے دو ججز پر خصوصی بینچ تشکیل دیا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کے بعد نیب حکام متحرک ہوگئے ، چیئرمین نیب نے آغا سراج درانی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی اجازت دے دی ۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 20 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 19 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 18 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل




