آریان کے ہمراہ گرفتار ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور دیگر افراد نے بھی جیل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا


ممبئی : بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کے جیل میں کھانے پینے سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق آریان خان نے جیل کا کھانا کھانے سے صاف انکار کردیا اور فی الحال وہ بسکٹس کھانے کے طور پر کھا رہے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ آریان نے بسکٹس کے کچھ پیکٹس آرتھر روڈ جیل کی کینٹین سے خریدے ہیں اور وہ بظاہر غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں اسی لیے گزشتہ کچھ روز سے وہ کھانا ٹھیک سے نہیں کھا رہے۔
دوسری جانب آریان کے ہمراہ گرفتار ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور دیگر افراد نے بھی جیل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا اور وہ کینٹین سے لے کر کھانا کھا رہے ہیں جس کیلئے پیسوں کی ادائیگی بھی وہ خود کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آریان خان کی جیل میں گزارے جانے والی زندگی سے متعلق تفصیلات سامنے آئی تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ انہیں صبح 6 بجے اٹھا کر 7 بجے ناشتہ دیا جاتا ہے جب کہ دوپہر کا کھانا 11 بجے دیا جاتا ہے جس میں دال چاول شامل ہیں۔

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبرپر آگیا،ائیرکوالٹی انڈیکس 332 پر پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کازیلنسکی کو جنگ بندی کیلئے پیوٹن کی شرائط ماننے پر زور
- 5 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹروں کی قیمت نے ہوش اڑا دیئے
- 3 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ میں کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا
- 5 گھنٹے قبل

نواب شاہ :بچوں میں ایچ آئی وی کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونےکا انکشاف
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پاک افغان امن معاہددہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے، خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی بھارت کو روس سے تیل کی خریداری نہ روکنے پر ایک بار پھر بھاری ٹیرف کی دھمکی
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن میں ہزاروں روپے کمی ہو گئی
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم اقدام،’’گو اے آئی ہب‘‘کا با ضابطہ افتتاح
- 4 گھنٹے قبل