گرفتاری سے نہیں ڈرتی ، عمران خان آئینی وزیراعظم ہیں اورنہ ہی منتخب : مریم نواز
اسلام آباد : نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ مقدمات، گرفتاری اور جیل جانے سے نہیں ڈرتی، مجھے گرفتار کریں تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ آپ کتنا ڈرتے ہیں ، عمران خان آئینی اور منتخب وزیراعظم نہیں،یہ ملک جادو ٹونے سے چلا رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخواست کو پڑھ کر لگا جیسے بچے ڈر رہے ہیں، درخواست دینے والا اتنا سپر انٹیلی جنٹ کون ہے، نیب نے میری ضمانت منسوخی کی درخواست دی ہے، اس درخواست گزار کا چہرہ قوم کو دکھایا جائے، میں نیب میں اپنے اس ہمدرد کو دیکھنا چاہتی ہوں، درخواست دینے والے کو 21 نہیں 22 توپوں کی سلامی دینی چاہیئے۔ میں نے جودرخواست دی اس کاان کے پاس کوئی جواب نہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ گرفتاری سے ڈرتی ہوں نہ نیب سے، مجھے گرفتاری سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔مجھے ڈرانے والے بھول میں ہیں، سچ کو وقتی طور پر طاقت سے دبایا جا سکتا ہے لیکن سچ سامنے ضرور آتا ہے، نواز شریف نے کہا تھا کہ اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت میں چھوڑ دیا تو سب سے بڑی طاقت اللہ کی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایک آئینی وزیراعظم کو جو حقوق حاصل ہیں اس پر کوئی دو رائے نہیں ، عمران خان نواز شریف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر مسلط ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک شخص جو اس وقت قابض ہے جو آئین کے تحت معاملات چلانے کے بجائے جادو ٹونے سے ملک کو چلا رہا ہے، جن عہدوں کی تقرریوں کا ملک کی سلامتی سے تعلق ہے، بجائے وزیراعظم کے جنات ملک کے اہم عہدوں کی تقرریاں کرتے ہوں تو پھر ملک اور اداروں کے تماشا بننے پر کوئی اچنبھے کی بات نہیں، جادوٹونا ،جنتر منتر اتنا ہی کامیاب ہے تو عوام کی بھلائی کیلئےاستعمال کیوں نہیں ہوتا؟ اگر وہ طریقہ اتنا ہی کامیاب ہے تو پھر اس سے چینی، آٹا اورتیل سستا کرو، کیا آپ نے قوم کو بیوقوف سمجھ رکھا ہے؟۔
مریم نواز نے کہاکہ یہ وزیراعظم کے اختیارات اور جمہوریت کا مسئلہ نہیں،یہ اپنی ذات اور حکومت کو چند دن اور مہلت دینے کا مسئلہ ہے، پورا ملک اس وقت بند ہے، اداروں اور ملک کا تماشا بن چکا ہے، اس لیے کیونکہ ایک شخص کو برقرار رکھنا ہے کیونکہ وہ آپ کی اکھاڑ پچھاڑ کے لیے کام آتا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ آج ووٹ کو عزت دو یاد آ گئی، ان کو نواز شریف بننے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے، نواز شریف جب ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لیکر آیا تھا تو وہ عوامی وزیراعظم تھا،ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگانے کیلئےجیلیں برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ ووٹ کی حرمت کو پاؤں کے نیچے کچل کر آنا ان کی پہچان ہے، ایک آئینی وزیراعظم کی عزت سے آپ کا کوئی لینا دینانہیں، شیر کی کھال پہننےسےکوئی شیرنہیں بن جاتا، ان کی جدوجہد جمہوریت کیخلاف سازش سے عبارت ہے۔
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 20 گھنٹے قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 20 گھنٹے قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 3 دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 17 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل
