ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کادورہ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی : ایرانی چیف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستانی افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کادورہ کیا ہے، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی آمدپرگارڈآف آنر پیش کیاگیا۔ جنرل ندیم رضاسےایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی و سیکیورٹی صورتحال اور تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خطےکی افغانستان کےتناظرمیں صورتحال اورانسداد دہشتگردی امور پرگفتگو ہوئی،باہمی فوجی رابطوں کو مزید فروغ اور وسعت دینےکی ضرورت پر زور دیا گیا ، دونوں جانب سےمشترکہ بارڈرز کو دوستی اور امن کی سرحد قرار دینے پر اتفاق کیا گیا۔
جنرل ندیم رضا نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کاقومی اورعالمی معاملات پریکساں مؤقف ہے، دونوں ممالک میں فوجی، اسٹریٹیجک تعاون کی ضرورت ہے۔ ایرانی چیف کےدورےسےدفاعی تعاون کانیاباب شروع ہوگا۔
ایرانی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل قدرہیں، دہشتگردی کیخلاف پاکستانی افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 14 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 10 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 12 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 8 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 7 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago




