جی این این سوشل

پاکستان

حکومت  کا عیدمیلا دالنبی ﷺ  کے موقع  پر عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدمیلا دالنبی ﷺ  کے موقع  پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت  کا عیدمیلا دالنبی ﷺ  کے موقع  پر عام تعطیل کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

اس سے پہلے سندھ حکومت بھی عیدمیلا دالنبی ﷺ   کے موقع پر عام تعطیل  کا اعلان کرچکی ہے۔سندھ حکومت نے  موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائدکر رکھی ہے۔

چند روز قبل  چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  نے اعلان کیا تھا  کہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، 12 ربیع الاول 19  اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔

یا درہےکہ  ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، ہر سال 12 ربیع الاول کو سرور کائنات حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت پر  دنیا بھر کے مسلمان جشن عید میلاد النبی ﷺ مناتے ہیں، اس موقع پر شہر بھر میں جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

دنیا

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

ریاض: سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی۔

العربیہ اردو کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی شاخ نے ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا مقصد مچھلی کو تولیدی مدت کے دوران انڈے دینے کا موقع فراہم کرنے، اس کے پائیدار سٹریٹجک سٹاک کو محفوظ رکھنے کے علاوہ ضرورت سے زیادہ ماہی گیری سے اس کی کمی کو روکنا ہے۔

وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے بحیرہ احمر کے ساحل پر ناجل اور طراد مچھلیوں کی ماہی گیری پر 2ماہ کے لیے پابندی کا اعلان کیا ہے جو یکم اپریل سے 31 مئی تک ہے۔

ماہی پروری کے محکمے کے سربراہ انجینئر ابراہیم المالکی نے کہا کہ زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک ترکیہ تجارت کا حجم 5  ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر تجارت جام کمال  نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک  ترکیہ تجارت کا حجم 5  ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد : پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تجارت کا حجم 5  ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر MEHNET-PACACIکے درمیان یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔ترکیہ کے سفیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے سمیت اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال  نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

پیکج کے تحت ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، صوبائی کابینہ نے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

ایک ارب 15 کروڑ روپے لاگت کے پیکج کے تحت صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیئے جائیں گے،دوسری جانب کابینہ نے 2050 پولیس شہداء کے خاندانوں کو بھی عید پیکج دینے کی منظوری دیدی ہے۔

علاوہ ازیں ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیوں اور دیگر جدید آلات کی فراہمی کے لیے اسکیم کی منظوری دی گئی، جس کے تحت 7.67 ارب روپے کی لاگت سے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے۔

کابینہ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے لیے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے اسکریننگ ٹیسٹ لینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی، جو 15 دنوں میں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی استعداد بڑھانے سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

کابینہ اجلاس میں ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران پیڈو کی تعیناتی کے لیے رولز کی منظوری دیدی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll