جی این این سوشل

کھیل

سارو گنگولی کی رمیز راجہ  کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت ، ذرائع

لاہور :  ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈز کے دو بڑوں کے درمیان غیر رسمی ملاقات میں خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سارو گنگولی کی رمیز راجہ  کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت ، ذرائع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کے چئیرمین رمیز راجہ کی بھارتی ہم منصب سارو گنگولی سے ملاقات ہوئی ہے،   رمیز راجا کی سارو گنگولی سے ملاقات اے سی سی کے اجلاس کے دوران ہوئی،   ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں ہوا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی سی بی کے چیئرمین  رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی گئی، کرکٹ بورڈز کے دو بڑوں کے درمیان غیر رسمی ملاقات میں خوشگوار ماحول میں ہوئی،  ملاقات میں ایشین بلاک اور باہمی کرکٹ کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چند روز قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے کے بعد یہ رمیز راجا کا پہلا غیرملکی دورہ اور اجلاس ہے جس میں وہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

دنیا

اسرائیل کا ایران پر حملہ، کئی شہروں کی پروازیں معطل

اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے صوبے اصفہان پرمیزائل داغ دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا ایران پر حملہ، کئی شہروں کی پروازیں معطل

اسرائیل کا ایران پر حملہ، کئی شہروں کی پروازیں معطل کر دی گئیں۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کے چند دن بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے صوبے اصفہان پرمیزائل داغ دیئے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے صوبے اصفہان پر میزائل حملہ کر دیا، حملے کے بعد زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

ایران کی میڈیا رپورٹس کے مطابق اصفہان کے ایک ہوائی اڈے پر دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد ایران کے کئی شہروں میں پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، جب کہ کئی شہروں میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔ صفہان میں صورت حال معمول کے مطابق ہے اور زمین پر کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک میں جوہری تنصیبات کی تمام سائیٹس محفوظ ہیں۔

ایرانی ہوائی اڈوں اور ایئر نیوی گیشن کمپنی کے مطابق ایران نے تہران، اصفہان اور شیراز کے ہوائی اڈوں سمیت متعدد علاقوں میں پروازیں معطل کر دی ہیں۔اصفہان اسٹریٹجک طور پر اہم شہر سمجھا جاتا ہے اور یہاں ملٹری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت کئی اہم تنصیبات اور ایرانی جوہری سائٹس موجود ہیں۔

ایران کے نیشنل سائبر اسپیس سنٹر کے ترجمان حسین دلیرین نے ایکس پر کہا کہ ملک کے فضائی دفاع نے تین ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا ہے، ابھی تک میزائل حملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران کی جانب سے اسرائیل کی دفاعی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔  یہ حملہ یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں کیا گیا تھا جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کےدو جنرلز سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر  صورت ممکن بنائیں گے  ، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں نیکٹا کے ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے ذریعے کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے محکموں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اس سلسلے میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

واضح رہے وزیر داخلہ نے انسداد سمگلنگ آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو سمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہائی پروفائل دورے سے قبل سکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایرانی صدر کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی۔ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آج دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll