Advertisement
پاکستان

جب تک کورونا ہے تب تک مہنگائی کم نہیں ہوگی : شوکت ترین

واشنگٹن : وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ  جب تک کورونا ہے  مہنگائی کم نہیں ہوگی ، عام آدمی کی بہتری اور آسانی کیلیے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جارہے ہیں ، قومی معیشت میں بہتری لانے کیلئے جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 16th 2021, 8:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جب تک کورونا ہے تب تک  مہنگائی  کم نہیں ہوگی  : شوکت ترین

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ تیل سمیت دیگر اشیا دنیا بھر میں مہنگی ہو رہی ہیں اور کیوں ہورہی ہیں اس کی وجہ معلو م نہیں ۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے موجودہ حکومت کے اسٹرکچرل اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے جامع اقدامات لیئے جا رہے ہیں جن میں ٹریک اینڈ ٹریس برائے پاکستان ٹوبیکو، سیمنٹ ، چینی ، بیوریجز انڈسٹری کی بہتری شامل ہیں ،ہمارا ہدف اگلے 4 سے 5 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 20 فیصد تک لے کر جانا ہے ،عام آدمی کی بہتری اور آسانی کیلیے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جارہے ہیں۔ 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے میڈیا کو اپنے دورہ امریکہ کی تفصیلات سےآگاہ کیا۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت بوٹم اپ اپروچ کے ساتھ سود سے پاک قرضہ سکیم بھی لا رہی ہے، پاکستان میں ستمبر 2021 کے دوران 2.7 بلین ڈالر کی آمد کے ساتھ ،ترسیلات زر نے اپنی مضبوط رفتار جاری رکھی اور جون 2020 سے 2 بلین ڈالر سے زیادہ پر قائم ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مسلسل 7 واں مہینہ میں آمدنی اوسطا 2.7 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔شرع نمو کے لحاظ سے ستمبر کے مہینے میں ترسیلات زر میں 16.9 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر آمدنی میں 0.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 8.0 بلین ڈالر کی ترسیلات زر میں 12.5 فیصد اضافہ ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر 2021 کے دوران ترسیلات زر کی آمد بنیادی طور پر سعودی عرب سے حاصل کی گئی جو کہ 681 ملین ڈالر تھی جبکہ متحدہ عرب امارات 502 ملین ، برطانیہ سے 370 ملین اور امریکہ سے 245 ملین ڈالر تھیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ترسیلات زر کے باضابطہ چینلز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے فعال پالیسی جیسے اقدامات ، کوویڈ 19 کے پیش نظر سرحد پار سفر کو کم کرنے ،اور غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ کے حالات نے گزشتہ سال سے ترسیلات زر کی آمد میں مسلسل بہتری اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔ 

وفاقی وزیر خزانہ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں پریس بریفنگ کے دوران خطاب کر رہے تھے ،اس موقع پر سیکرٹری خزانہ یوسف خان، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 21 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 2 دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 2 دن قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 19 گھنٹے قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 3 دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • ایک دن قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 3 دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 3 دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement