جی این این سوشل

تفریح

آریان خان کی جیل میں کیا حالت ہوگئی ہے ، اہم انکشافات

کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس جیل میں چوہوں اور چھوٹے موٹے کیڑوں کی بھرمار ہے جب کہ قیدیوں کی کوئی رازداری نہیں ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ممبئی : منشیات کیس میں نامزد آریان خان اب تک اپنی رہائی کے منتظر ہیں تاہم گاہے بگاہے ان کے جیل سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہیں ۔ 

بھارتی میڈیا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ممبئی کی بڑی جیلوں میں سے ایک ارتھرروڈ جیل جسے ممبئی کی سینٹرل جیل بھی کہا جاتا ہے اس سے متعلق کچھ انکشافات کیے ہیں ۔ 

رپورٹس کے مطابق آریان خان کی جیل میں گزاری جانے والی زندگی انتہائی کربناک ہے کیونکہ شہزادوں کی طرح اپنے گھر میں رہنے والے آریان خان کو باتھ روم کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ 

میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا کہ 1926 میں بننے والی ممبئی کی سینٹرل جیل میں وہی پانی دستیاب ہے جو باتھ روم کے نلکوں میں آتا ہے، جیل کی دیواریں انتہائی گندی ہیں جن میں سے ہر وقت بو آتی رہتی ہے۔

جیل کے باتھ روم کے لاک بھی نہیں ہیں جب کہ باتھ روم کے باہر بھی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں جس کے باعث اپنی باری آنے پر ہی کوئی بھی ملزم اندر جاتا ہے۔

کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس جیل میں چوہوں اور چھوٹے موٹے کیڑوں کی بھرمار ہے جب کہ قیدیوں کی کوئی رازداری نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پارٹی سے منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ان دنوں جیل میں ہیں۔

تجارت

پاکستان ایس آئی ایف سی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشی درآمدکرے گا

پاکستان اور برازیل کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ایس آئی ایف سی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشی درآمدکرے گا

پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے سرسبز پاکستان اقدام کے تحت اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی درآمد کے لئے برازیل کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس اقدام کے تحت قائم ہونیوالی کمپنی FONGROWنے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، معاہدے کے تحت پاکستان برازیل سے مویشیوں کی نو نسلیں درآمد کرے گا۔

برازیل کے سفیرOlyntho Vieira نے ایک انٹرویومیں کہا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع ہیں۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی،ترجمان واپڈا

پراجیکٹ سے پانی کی دستیابی کے مطابق لگاتار بجلی پیدا کی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی،ترجمان واپڈا

لاہور: منصوبے کی ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے بعد نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے گزشتہ روز اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔

ترجمان واپڈا نے جاری بیان میں بتایا کہ ٹیل ریس ٹنل کے معائنہ کے بعد نیلم جہلم پراجیکٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں بجلی کی پیدا وار دوبارہ شروع کی تھی۔پراجیکٹ سے پانی کی دستیابی کے مطابق لگاتار بجلی پیدا کی جارہی ہے، جو ماہِ رمضان میں دِن کے مختلف اوقات خصوصا سحر اور افطار کے دوران نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ لو فلو سیزن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور سٹیشن کے آپریشن کی گزشتہ سال بحالی کی گئی،ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے لئے10 جنوری کو بند کیا گیا تھا،جس کے بعد ٹیل ریس ٹنل کی تفصیلی انسپکشن کی گئی۔بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل پینل نے بھی ٹیل ریس ٹنل کا معائنہ کیا۔

969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا نیلم جہلم اپنی نوعیت کا منفرد پن بجلی منصوبہ ہے،جس کا 90 فیصد حصہ زیر ِ زمین تعمیر کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشام حملہ کے مجرموں کو کڑی سزا دلوائیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ

اس موقع پر چینی شہریوں کی حفاظت اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کے امور پر بھی زیر بحث آئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشام حملہ کے مجرموں کو کڑی سزا دلوائیں گے  ، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی نے بشام دہشت گرد حملے کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہارکیا ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں چین سے آئی ہوئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت بھی قومی سلامتی پر سمجھوتا نہیں کریں گے  ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی  نے چینی ٹیم کو واقعے کی تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر چینی شہریوں کی حفاظت اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کے امور پر بھی زیر بحث آئے ۔

وزیرداخلہ نے چینی سفیر سے بھی ملاقات کی اورانہیں بشام واقعے کی تحقیقات پر پیشرفت کے بارے میں بھی  بتایا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll