آل پاکستان ٹرائی تھلون مقابلہ 2021 کا بہاولپور میں انعقاد، آئی ایس پی آر
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آل پاکستان ٹرائی تھلون مقابلہ 2021 بہاولپور میں منعقد کیا گیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان آرمی ، سول آرمڈ فورسز ، کالجوں،یونیورسٹیوں کے طلباء ، پاکستان ٹرائاتھلون فیڈریشن اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے پیشہ ور کھلاڑیوں نے شرکت کی، مقابلہ تین کھیلوں کے مقابلوں پر مشتمل ہے ، جس میں 300 میٹر تیراکی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام صوبوں کی نمائندگی کرنے والے 552 ٹرائی ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں ، کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء مہمان خصوصی تھے،اولمپین شہباز سینئر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، کور کمانڈر نے جیتنے والوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے، تقریب میں اولمپین ارشد ندیم ، ہاکی کوچ خواجہ جنید ، کوہ پیما صائمہ بیگ ، اولمپین باکسر اصغر چنگیزی سمیت قابل ذکر معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سہیل عامر نے اوپن کیٹیگری میں بہترین کھلاڑی قرار دیا اور مقابلہ 1 گھنٹہ 15 منٹ میں مکمل کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ محمد بلال اور عامر عباس نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان پنجاب رینجرز نے تقریب کے دوران رائفل ڈرل کا شاندار مظاہرہ کیا۔
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 19 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 19 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 20 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 19 گھنٹے قبل





