جی این این سوشل

پاکستان

اگر دنیا میں تیل، گیس اوپر جائیگا پاکستان میں بھی اوپر جائیگا : فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائینگی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اگر دنیا میں تیل، گیس اوپر جائیگا پاکستان میں بھی اوپر جائیگا : فواد چوہدری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام  وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم کوئ دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر ہیں اگر دنیا میں تیل، گیس اوپر جائیگا پاکستان میں بھی اوپر جائیگا، سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائینگی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائ کا توڑ ہے۔

پاکستان

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں جو انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں ان کے اچھے کام کا اعتراف کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ ملتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر پنجاب  بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد نے اتوار کو گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔


 وفد میں چیئرپرسن ریمن میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن، سیسیلیا لازارو، اخوت فاؤنڈیشن کی بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اخوت فاؤنڈیشن، ابوبکر صدیق اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں جو انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں ان کے اچھے کام کا اعتراف کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ ملتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ انسانیت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے عظیم لوگ ہیں۔ گورنر پنجاب نے اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ امجد ثاقب کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں ریمن میگسیسے فاؤنڈیشن ایوارڈ سے نوازنا ملک کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اخوت، ایدھی، انڈس فاؤنڈیشن اور ان جیسی دیگر تنظیمیں غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں عوام سے عوام کا تعاون بہت اہم ہے۔


انہوں نے کہا کہ بہت سے غیر ملکی وفود ان سے ملتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ دورہ کرنے سے قبل میڈیا سے پاکستان کے بارے میں مختلف تاثرات ملا، لیکن انہیں اس کے برعکس ملا۔ وفد کے شرکاء نے گورنر ہاؤس میں مدعو کرنے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔ اس موقع پر وفد کو گورنر ہاؤس کا دورہ بھی کرایا گیا۔

دریں اثناء گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سینئر سیاستدان افضل تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے مرحوم افضل تارڑ کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور دیگر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم افضل تارڑ اصول پسند آدمی تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے خلوص نیت سے ملک و قوم کی خدمت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ان کی ملک اور پارٹی کے لیے خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کے صاحبزادوں کی ولیمہ کی تقریب میں شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود نے اپنے بیٹوں کی ولیمہ کی تقریب میں شرکت پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر، وزیراعظم نے اسحاق ڈار کی تقرری کی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اسی دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فضائی جارحیت جاری ،اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 7 بچے شہید

فلسطینی خبررساں ادارے وفا کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبرسے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چونتیس ہزار سے زائدفلسطینی شہیدہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اوربچے شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فضائی جارحیت  جاری ،اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 7  بچے شہید

غزہ میں  اسرائیلی فضائی حملوں کی جارحیت ابھی بھی جاری ہے اسرائیلی فضائی حملے  میں سات فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی خبررساں ادارے وفا کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبرسے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چونتیس ہزار سے زائدفلسطینی شہیدہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اوربچے شامل ہیں۔

ادھرفلسطین کے صدرمحمودعباس نے شورش زدہ علاقے میںانسانی امداداورعلاج معالجے کی سہولیات کی فوری فراہمی کی ضرورت پرزوردیاہے۔

الجیریاکے وزیرخارجہ احمد اتاف سے سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی صدر نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی نشاندہی کی۔

دوسری طرف برلن، لندن، کوپن ہیگن اورویاناسمیت مختلف ملکوں کے دارالحکومتوں میں بڑے مظاہرے کئے گئے جن میں مظاہرین اسرائیل کی جانب سے جاری قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll