جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آج سے شروع ہوگا

دبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آج سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آج سے  شروع ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق آج  پہلا میچ پاپوا نیو گنی اور میزبان عمان کے درمیان مسقط میں ہوگا جبکہ اسی گراونڈ  پر دوسرا میچ بنگلا دیش اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں رینکنگ پر موجود نویں اور دسویں نمبر کی ٹیمیں بنگلا دیش اور سری لنکا اور   6 کوالیفائرز شریک ہوں گے۔یہ مرحلہ 17 سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گااور ان میں  سے چار ٹیمیں دیگر ٹاپ 8 ٹیموں کو سپر 12 میں جوائن کریں گی جس کے بعد  سپر 12 معرکہ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  2021 میں   ویسٹ انڈیز کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی ،یہ یونٹ  اگلے چار ہفتوں تک جاری رہے گی اور 14 نومبر کو چیمپئن کا فیصلہ ہوجائے گا۔

خیال رہے  کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 بھارت نے ہوسٹ کرنا تھا لیکن کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ نے یونٹ متحدہ عرب امارات میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر تمام اراکین کی رکنیت معطل کر دی

مجموعی طور پر 77 ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن معطل کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے  مخصوص نشستوں پر تمام اراکین کی رکنیت معطل کر دی

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےفیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پراراکین کی رکنیت معطل کردی۔

الیکشن کمیشن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 77 ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن معطل کیے گئے ہیں ، اس میں خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21اراکین کی رکنیت معطل کی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں تین اقلیتوں کی رکنیت معطل ہوئی ہے ۔

الیکشن کمیشن کےمطابق قومی اسمبلی سے مسلم لیگ ن کی 14، پی پی کی 5 اور جے یو آئی کی 3 نشتیں معطل ہونے کے بعد قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کی 44 نشستیں معطل ہوئیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی سے جے یو آئی کی 10، ن لیگ 7، پی پی 6، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی ایک ایک نشست معطل ہوئی ۔ پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کی 23، پی پی 2، ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کی ایک ایک نشست معطل ہوئی۔

سندھ اسمبلی سے ایم کیو ایم کی1 اور پی پی کی دو نشستیں معطل ہوئیں، ملک بھر سے جے یو آئی کی 13 نشستیں ، پی پی 15 اور ایم کیو ایم کی ایک نشست معطل ہوئی۔ آئی پی پی ، ق لیگ، اے این پی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی بھی ایک ایک نشست معطل ہوئی۔    

واضح رہے کہ 6 مئی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان

سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 74 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں تیزی کا رجحان آج (پیر کو) بھی جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 74 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں اضافے کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 22 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس 427 پوائنٹس یا 0.59 فیصد اضافے کے بعد 73 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جو گزشتہ روز 72 ہزار 658 پر بند ہوا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 29 اپریل کو پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 73,000 پوائنٹس کی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کے بعد اگلے چند دنوں میں بتدریج کمی کے بعد 2 مئی کو انڈیکس 70,657 تک گر گیا۔

اس سے قبل 26 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 771 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 72,742 پوائنٹس کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا چوتھا کیس بنانے کی تیاری ہورہی ہے، بیرسٹر گوہر

نیب کو بانی پی ٹی آئی کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا  چوتھا کیس بنانے کی تیاری ہورہی ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ پر چوتھا کیس بنانے کی تیاری ہورہی ہے، نیب کو بانی پی ٹی آئی کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے ۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ معافی ان سے مانگی جائے، ہم نے 9 مئی کی مذمت کی ہے، تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جائے۔

بیرسٹر گوہر نے ایک مرتبہ پھر اس امر پر زور دیا ہے کہ ہم مذاکرات کریں گے، ڈیل نہیں، توشہ خانہ ریفرنس میں چوتھا کیس بنانا جو سیاسی انتقام ہے، ایک سیاسی جماعت کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے۔ سیاسی استحکام ہوگا تو ملک ترقی کرے گا، عدالت سے درخواست ہے عدت کیس کی کل سماعت اور فیصلہ کریں، ہم فارم سینتالیس سے متعلق عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے رول آف لاء ہوگا تو استحکام آئے گا، ملک میں سیاسی استحکام ہو گا تو ملک ترقی کرے گا،ایک مخصوص جماعت  کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاتی، عدلیہ کا احترام ہے اور اعتماد ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہاہے کہ ڈائیلاگ کریں گے، ڈیل نہیں، ڈائیلاگ پاکستان کی خاطر کررہے ہیں، ذاتی مفاد کیلئے نہیں کرینگے، مذاکراتی کمیٹی میں آج تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، پولیٹکل سٹیٹمنٹ لیڈر ایک دوسرے کے خلاف دیتے رہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے ٹیکس کلیکشن اور آئی ایم ایف پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ طاقت کا سرچشمہ طاقت ور حلقے ہوں، عدلیہ سے درخواست ہے کہ عدت کے کیس کی کل سماعت کریں اور التوا کے بجائے فیصلہ کریں، سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے فارم 47 سے متعلق بیان پر عدالت میں جا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ایشو پر بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا ہے، کشمیر کے عوام کو ریلیف دینا چاہیے جو ان کا حق بنتا ہے اور تشدد کے بجائے تحمل سے کام لیا جانا چاہیے, پی ٹی آئی عوامی مطالبات میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہماری حکومت گرائی گئی، راناثنااللہ نے جو کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی وکٹری حقیقت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll