اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ آئندہ انتخابات کی تیاری کریں گے فیصلہ عوام کریں گے۔


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرنے کے بعد ان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرو تھے ان کی فیصل مسجد میں تدفین کے سارے انتظامات مکمل تھے ان کی اہلیہ نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر کی وصیت تھی کہ ان کو ایچ ایٹ قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرو تھے ان کی فیصل مسجد میں تدفین کے سارے انتظامات مکمل تھے ان کی اہلیہ نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر کی وصیت تھی کہ ان کو ایچ ایٹ قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی گزشتہ روز کی تقریر سے لفظ عمران خان نکال دیا جائے تو اس میں کچھ نہیں تھا، یہ صرف الٹی گردان تھی ،لندن میں بیٹھ کر خون کے آنسو رونے کی نواز شریف کو کوئی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نالائق،نکھٹو،کم عقل اور معاملہ فہمی سے عاری ہے۔جب پورے خطے میں ہر طرف دہشت گردی کی لہر ہے ایسے میں خود بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر لوگوں کو ساتھ دوڑانا کوئی دانشمندی نہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے اللہ کے حکم اور نبی کریم ؐکے صدقے پانچ سال پورے کریں گے،آئندہ انتخابات کی تیاری کریں گے فیصلہ عوام کریں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ساری دنیا میں تیل اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،اس پر قابو پانے کے لئے پوری کوشش کررہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ کے حوالے سے چار پانچ بڑی ایکسچینج ایجنسیوں کا آڈٹ کروا رہے ہیں،24 لوگوں کو پکڑا ہے۔ڈالر کی افغانستان سمگلنگ اور افغانستان کے حالات بھی اس کی ایک وجہ تھے۔ ایف آئی اے کو ہدایت کی ہےکہ اس سارے معاملے کی تحقیقات کریں۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 7 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 11 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل







