اسلام آباد :وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 روز کھلے رہنے کا اعلان کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ کچھ بڑے شہروں کے اسکول پر 28 فروری تک مرحلہ وار کلاسز لیں گے اور اس فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا ۔
Important announcement. All schools will go back to regular 5 day classes from Monday March 1. Restrictions imposed in some major cities on schools to conduct staggered classes was only till Feb 28.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) February 25, 2021
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے بعد تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے جنہیں 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولا گیا۔مرحلہ وار کھولے گئے اسکولوں میں پچاس فیصد بچے ایک روز اور پچاس فیصد بچوں کو اگلے روزکاکہا گیا تھا۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پاکستان میں گذشتہ سال 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند جبکہ آن لائن کلاسز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہوم ورک آن لائن ہوگا اور جہاں یہ نہیں ہوسکتا وہاں اساتذہ اور والدین اس کا طریقہ طے کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ریکارڈ کیا گیا تھا اور ملک کے تعلیمی ادارے اسکول، کالج اور جامعات کیسز میں اضافے کے باعث 16 مارچ سے31 مئی تک تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے ۔ سندھ سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں کورونا کے کیسز کا سلسلہ نہ تھما تو تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید تین ماہ کا اضافہ کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کیخلاف جیت ، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر
- 9 منٹ قبل

جرمنی کے انتخابات میں فریڈرک مرز کی کامیابی پر وزیر اعظم کی مبارکباد
- 4 گھنٹے قبل

رہنما پی ٹی آئی وسابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے
- 4 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی:بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ، نیوزی لینڈ کو 237 رنز کا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے کا کراچی سے پنڈی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
- 31 منٹ قبل

سابق وزیر اعظم حسینہ واجدحکومت کا تختہ الٹنے والے طالبعلم رہنما نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے تیار
- 5 گھنٹے قبل

فرانس : روسی قونصل خانے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ
- 2 گھنٹے قبل

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ
- 42 منٹ قبل
سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن ، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک
- 14 منٹ قبل

پی ٹی آئی ملک مخالف پروپیگینڈہ چلا رہی ہے ، احسن اقبال
- 25 منٹ قبل