جی این این سوشل

پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا ریلیف

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کوبڑا ریلیف دیتے ہوئے سینیٹ انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا ریلیف
سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی امیدوار کو بڑا ریلیف

جی این این کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر سماعت ہوئی، سندھ ہائیکورٹ نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ اس سے قبل الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے ٹیکنوکریٹ کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔الیکشن ٹریبونل کا کہنا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات ثابت ہوچکے ہیں اور وہ ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں، سیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی استدعا منظور کرلی اور انہیں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

واضح رہےکہ سینیٹ الیکشن کے لیے سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ دیے جانے پر شدید تحفظات سامنے آئے جس پر پی ٹی آئی نے ان سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا جب کہ لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ روپے کے عوض ٹکٹ دیا گیا ہے۔

 

 

پاکستان

زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

سپیکرقومی اسمبلی نے آج کے اجلاس میں رولنگ دے کر ایوان سے رکنیت معطل کرنے کی منظوری لے کر طارق بشیر چیمہ کی رکنیت جاری سیشن کے لیے معطل کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی  رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما زرتاج گل سے بدکلامی پر مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل کردی گئی۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی زرتاج کل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

اپوزیشن ارکان اسمبلی نے اس معاملے پر اسپیکر چیمر میں جاکر احتجاج کیا تھا، جس پر طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی تھی۔

بعد ازاں، اسمبلی کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کی معافی قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے لیڈران کے کہنے پر انہیں معاف کردیا ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے آج کے اجلاس میں رولنگ دے کر ایوان سے رکنیت معطل کرنے کی منظوری لے کر طارق بشیر چیمہ کی رکنیت جاری سیشن کے لیے معطل کی

دوسری جانب قومی اسمبلی نے گیلریز میں ویڈیو بنانے اور گیٹ نمبر ایک پر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ گیلری میں سیکڑوں لوگ بیٹھ کر نعرے بازی کریں، یہ نہیں ہوسکتا کہ میں اپنی تقریر کے لیے سیالکوٹ سے لوگ بلاکر نعرے بازی کرواں۔

انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری آپ سے اور سیکیورٹی اسٹاف سے درخواست ہے کہ گیلری میں مہمان ضروری آئیں لیکن ان کی تعداد کم کی جائے، یہ کوئی موچی دروازہ یا ڈی چوک نہیں، جہاں ہم لوگ اپنے سپورٹر بلواکر نعرے لگوائیں، ہمیں ایوان کی عزت اور تکریم کا خیال کرنا چاہیے، اس سلسلے میں کئی بار آپ کے آفس بھی آیا ہوں لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگانے کا فیصلہ

نادرا کو عوام کے لئے مزید فرینڈلی بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگانے کا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڑ کے اجراء اور تجدید کے لئے پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی جانے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شناختی کارڈز کے نظام کو فول پروف، بہتر اور تیز رفتار بنایا جائے ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیاجہاں وفاقی وزیرداخلہ نے نادرا ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں نادرا کو عوام کے لئے مزید فرینڈلی بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ عوام کو سہولت فراہم کیلئے کئی بڑے اور اہم فیصلے کئے گئے۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنوانے اور تجدید کی سہولت فراہم کرنے کے پلان کو چند روز میں حتمی شکل دی جائے۔ انہوں نے شناختی کارڈز کے نظام کو فول پروف، بہتر اور تیز رفتار بنانے کیلئے پلان بھی طلب کرلیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا سنٹرز کے دورے کئے اور حالات کا جائزہ لیا میں نے خود مشاہدہ کیا کہ عوام کو کافی مشکلات اور دقت کا سامنا ہے۔ انہوں نے نادرا حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا پلان بنایا جائے جس سے نادرا سنٹرز پر آنے والوں کیلئے آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو۔شہریوں کی رش کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 6 بڑے شہروں میں نادرا سنٹرز میں اضافے کا 7 روز میں پلان بھی طلب کر لیا۔

وزیر داخلہ نےکراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں مزید سنٹرز بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔ انہوں نےجعلی شناختی کارڈ مافیا کے خلاف موثر کاروائی کا حکم دیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا آپریشنل روم کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر کو پاکستان بھر کے نادرا سنٹرز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ محسن نقوی نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور نادرا کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ پر سکیورٹی اخراجات، پی ٹی آئی کی تنقید

پاکستان تحریک انصاف کا معاملہ ایوان میں اٹھانے کا عندیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ پر سکیورٹی اخراجات، پی ٹی آئی کی تنقید

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سیکورٹی کے نام پر کروڑوں روپے کے اخراجات پر تنقید کرتے ہوئے  پنجاب حکومت سے اخراجات کی تفصیلات کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے نام پر کروڑوں کے خرچ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ  پنجاب کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور وسائل کی شدید قلّت کے بوجھ تلے سسک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نوکر شاہی میں شریفوں کے ٹاؤٹس خزانے کو فارم 47 زدہ ٹک ٹاکر کے نخروں پر اڑا رہےہیں۔ اس سے پہلے بھی نواز شریف اور شہباز شریف صوبائی خزانے اڑاتے رہے، میاں برادران نے 364 ملین جاتی امرا کی سکیورٹی پر اڑئے اور اب مریم نواز بھی 149.1ملین اڑانے کی تیاریوں میں ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم تھے تو اپنی ذاتی رہائشگاہ میں مقیم رہے اور بنی گالہ کی سکیورٹی کے تمام اخراجات انہوں نے اپنی جیب سے ادا کئے،

پنجاب کی نوکر شاہی عوام کا پیسہ مینڈیٹ چور کی مرضی سے برباد کرنے سے باز آئے۔

تحریک انصاف ترجمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایوان میں معاملہ اٹھائے گی اور خزانے کی بربادی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll