Advertisement
پاکستان

ڈسکہ این اے 75،الیکشن کمیشن کا کمشنر،آرپی اوکوعہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد:این اے 75 ڈسکہ کےضمنی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے کمشنراورآر پی اوکوعہدوں سےہٹانےکافیصلہ کر لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 26th 2021, 10:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 75 ڈسکہ  کےضمنی انتخابات  میں ہونے والی دھاندلی کی شکایت پر الیکشن کمیشن نےچیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کو وضاحت کیلئے 4 مارچ کو طلب کر لیا ہے جبکہ ڈسکہ این اے 75میں کمشنراورآر پی اوکوعہدوں سےہٹانےکافیصلہ کیاہے اور  ڈی سی،ڈی پی او،اےسی،ایس ڈی پی اوکو بھی معطل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ رینج کو ان کے موجودہ عہدوں سے تبدیل کر کے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی ہدایت کر دی اور مذکورہ بالا تمام افسران کے خلاف الیکشن کمیشن خود انکوائری کرے گا یا وفاقی حکومت یا صوبائی حکومت کو انکوائری کرانے کا حکم دے گا جس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔  

قبل ازیں چیف  الیکشن کمشنر سلطان راجہ  کی سربراہی میں فل بنچ نے این اے 75 ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی الیکشن کمیشن میں  سماعت  ہوئی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا ،فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے  این 75ڈسکہ  میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار  دیتے ہوئے  18 مارچ کو دوبارہ الیکشن  کروانے کا حکم دے دیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں ضمنی انتخاب شفاف نہیں ہوا، انتخابی ماحول خراب کیاگیا اور لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے، ووٹرزکوووٹ ڈالنے کیلئےبہترماحول نہیں ملا اور تمام پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی ۔

Advertisement
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • 41 minutes ago
آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

  • an hour ago
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

  • a day ago
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 19 hours ago
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • 15 hours ago
معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

  • a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

  • a day ago
فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

  • 2 days ago
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

  • an hour ago
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • 15 hours ago
ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

  • 2 days ago
Advertisement