Advertisement
پاکستان

مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کو لانگ مارچ میں دھرنا دینے پر راضی کرلیا

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کو لانگ مارچ میں دھرنا دینے پر راضی کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر فروری 26 2021، 10:35 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   مر یم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملاقات اندرونی کہانی سامنے آگئی،  بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقات میں بڑا بریک تھرو، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو لانگ مارچ میں دھرنا دینے پر راضی کر لیا۔

جی این این کے مطابق  ون آن ون ملاقات میں بلاول بھٹو نے لانگ مارچ میں دھرنا دینے کی پہلے مخالفت کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ   پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے دھرنا دینے کے خلاف موقف رہا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا موقف تھا کہ  دھرنے دئیے بغیر لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ دھرنا دیں گے تو ہی حکومت پر دباؤ بڑھے گا۔

مریم نواز کے اصرار پر بلاول بھٹو دھرنے دینے پر راضی حتمی اعلان آصف زرداری پر چھوڑ دیا۔  دونوں رہنماؤں کا حکومت کے خلاف تحریک کو مزید تیز کرنے پر بھی  اتفاق ہوا ہے،سینیٹ الیکشن میں جوڑ توڑ کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

Advertisement