دوبئی : آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز آج سے ہورہا ہے جہاں 4 بڑی ٹیمیں 2 مقابلوں میں آمنے سامنے آئیں گی ۔


تفصیلات کے مطابق آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے یعنی سپر 12 کے پہلے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
سپر 12 مرحلے کا دوسرا میچ انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے درمیان شام 7 بجے دبئی میں کھیلا جائےگا۔
واضح رہے کہ سپر 12 مرحلے میں 6،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ 1 میں آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز،بنگلا دیش اور سری لنکا شامل ہیں۔
گروپ 2 میں پاکستان، بھارت ، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ موجود ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جارہا ہے۔
عالمی ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں ماریس ایراسمس اور نیوزی لینڈ کے کرس گفنی جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 3 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 3 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago






