Advertisement

ورلڈ کپ سپر 12: چار بڑی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی 

دوبئی : آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز  آج سے ہورہا ہے جہاں 4 بڑی ٹیمیں 2 مقابلوں میں آمنے سامنے آئیں گی ۔  

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 23rd 2021, 3:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ورلڈ کپ سپر 12: چار بڑی ٹیمیں آج  مدمقابل آئیں گی 

تفصیلات کے مطابق آج سے متحدہ عرب امارات  میں شروع ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے یعنی سپر 12 کے پہلے میچ  میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں  ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

سپر 12 مرحلے کا دوسرا میچ  انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز  کے درمیان شام 7 بجے دبئی میں کھیلا جائےگا۔

واضح رہے کہ سپر 12 مرحلے میں 6،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ 1 میں آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز،بنگلا دیش  اور سری لنکا شامل ہیں۔

گروپ 2 میں پاکستان، بھارت ، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ موجود ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جارہا ہے۔

عالمی ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں ماریس ایراسمس اور نیوزی لینڈ کے کرس گفنی جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement