اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کی چوتھی لہر کے دوران آج تقریبا ایک سال بعد کورونا سے سب سے کم اموات ریکارڈ ہوئی ، ملک میں مزید9 افراد انتقال کرگئے جبکہ 698 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 698نئے کیسز سامنے آئے ، ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 69ہزار234 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس کے 42ہزار095ٹیسٹ کئےگئے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.65فیصد رہی۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ39ہزار171ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 896افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 67ہزار814ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 551افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 77ہزار519ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5720افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 33ہزار196کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 355مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار 710جبکہ اموات کی تعداد938تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار383فراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ186افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد34ہزار441ہوچکی ہے جبکہ 740افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 666 افرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اب تک12لاکھ 16ہزار908مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 9 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 6 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 گھنٹے قبل








