دوبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شاندار فتح پر دبئی اسٹیڈیم میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد فرطِ جذبات سے روپڑے۔


تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کے والد کو دیکھا جاسکتا ہے جس میں پاکستان کی فتح کے بعد خود پر قابو نہ رکھ سکے اور جذبات کی رو میں بہتے نظر آئے ۔ ویڈیو میں قومی کپتان کے والد کو آبدیدہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہاں موجود شائقین انہیں مبارک باد دے رہے ہیں ، جن میں چاچا کرکٹ بھی شامل ہیں۔
بھارت کو پاکستان سے بدترین شکست کے بعد بابر اعظم کے والد کی ویڈیو وائرل#GNN #GNNUpdates pic.twitter.com/N0bwSBa8ag
— GNN (@gnnhdofficial) October 25, 2021
خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی ۔
بھارت کو آؤٹ کلاس کرنے کے بعد قومی ٹیم نے حریفوں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 152 ہدف کے تعاقب میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں۔ دونوں نے اننگز کے آغاز سے بولرز پر دباؤ بنا رکھا اور میدان کے چاروں جانب شاندار اسٹروکس کھیل کر بھارتی ٹیم کے چھکے چھڑا دیے ۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 9 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 9 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 8 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 9 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 5 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 8 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 hours ago










