اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعدآج صبح اسلام آباد پہنچ گئے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر تین روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے ۔ دورے کے اختتام پرریاض میں سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل بن احمد ال جبیر نے وزیر اعظم کو الوداع کیا ۔
دورے پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر،مشیر خزانہ شوکت ترین،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی تھے ۔
وزیراعظم نے مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹیو سربراہ اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب بھی کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی ۔ دورے کے موقع پر وزیر اعظم نے سعودی عرب پاکستان انوسٹمنٹ فورم سے خطاب بھی کیا۔وزیر اعظم نے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے ۔
انہوں نے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

شبلی فراز اور عمر ایوب نے ڈی سیٹ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں مذاکرات کی کامیابی نے بھارت کے عزائم ناکام بنا دیے
- 10 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں تشویش
- 5 گھنٹے قبل

حماس کے مثبت رد عمل کے بعد غزہ پر حملے اور قبضے کا منصوبہ روک دیا
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جنگ میں عظیم کامیابی ملی: وزیراعلیٰ پنجاب
- 9 گھنٹے قبل

اداکار ظفری خان، خوشبو اور ندا چودھری کی طویل عرصہ بعد ایک ساتھ پرفارمنس
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج جانوروں پر بھی ظلم کرنے لگی
- 5 گھنٹے قبل

سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ،قیمتوں میں پھر ہزاروں روپے اضافہ
- 11 گھنٹے قبل

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، طوفان کا نام ’شکتی‘ رکھ دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

ترجمان پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردِعمل دے دیا
- 7 گھنٹے قبل