جی این این سوشل

علاقائی

کالعدم جماعت  دھرنا: لاہور پولیس کے اعلی حکام  کو   دھرنے کے مقام پر بھجوانے کا فیصلہ

لاہور:  ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے تمام ایس ایچ اوز ، ڈی ایس پیز اور ایس پیز کو بھی  دھرنے کے مقام پر بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کالعدم جماعت  دھرنا: لاہور پولیس کے اعلی حکام  کو   دھرنے کے مقام پر بھجوانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  کالعدم جماعت  نے   جی ٹی روڈ پر دھرنا دے رکھا  ہے۔   مظاہرین نے  مرید کے  کے مقام پر جی ٹی روڈ ایک بار پھر بند کردیا۔نارووال اور شیخوپورہ جانے والی  سڑکیں بھی بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

مزید پڑھیں : لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

ادھر پنجاب حکومت نے صوبے کے چار ڈی پی اوز کو  نفری کے ساتھ  آر پی او راولپنڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔دوسری طرف لاہور پولیس کے تمام ایس ایچ اوز ، ڈی ایس پیز اور ایس پیز کو بھی  دھرنے کے مقام پر بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق،آپریشن ونگ ، انویسٹی گیشن ونگ ، سیکورٹی ڈویژن ، اینٹی رائٹ فورس اور ڈولفن کی نفری بھی دھرنے کےمقام پر بھجوائی جائے گی ۔لاہور پولیس کے پندرہ ہزار سے ذائد افسران اور اہلکار گوجرانوالہ بھجوائے جائیں گئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نفری کوبھجوانے کیلئے پرائیوٹ بسوں کا انتظام کرلیا گیا ۔پولیس نفری کو اسلحہ ساتھ نہ رکھنے کے بھی احکامات جاری کردیے گئے ہیں ۔

پاکستان

ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم اپنا تین روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیاء روانہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کے پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے اچھے الفاظ اور نیک خواہشات کے تہہ دل سے مشکور ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم اپنا تین روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیاء روانہ

اسلام آباد: ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم اپنا تین روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیاء روانہ ہوگئے. 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ کامرس جام کمال خان علیانی نے ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم اور انکے وفد کو نور خان ایئر بیس پر الوداع کیا. 

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم سے پاک ملائیشیاء تعلقات کی مزید مضبوطی پر اتفاق ہوا.

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کے پاکستانی عوام اور حکومت کیلئے اچھے الفاظ اور نیک خواہشات کے تہہ دل سے مشکور ہیں. 

وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہا کہ  دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ ہوا ، پاکستان سے ملائیشیاء کو پراسیسڈ گوشت، اور چاول کی برآمدات میں اضافہ اور طریقہ کار کو سہل بنایا جائے گا. 

دونوں ممالک کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون اور الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری و تجارت میں اضافے پر بھی اتفاق ہوا. 

دورے کے دوران وزیرِ اعظم ملائیشیاء کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جہاں انہیں شاندار استقبال پیش کیا گیا. 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور وزیرِ اعظم ملائیشیاء داتو سری انور ابراہیم نے نے پاکستان ملائیشیاء بزنس فورم میں بھی شرکت کی. ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کو صدر پاکستان کی جانب سے نشان پاکستان بھی نوازا گیا.

اپنے 3 روزہ دورے میں ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر انور ابراہیم اسلام آباد پہنچے ۔ ان کی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ 

ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر انور ابراہیم 4 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہو گئے ۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انورابراہیم 2 اکتوبر کو پاکستان آئے تھے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان رشتہ ازدواج میں منسلک

کرکٹر کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی جس میں محمد نبی سمیت افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان رشتہ ازدواج میں منسلک

افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،

راشد خان کی شادی 3 اکتوبر کو افغان دارالحکومت کابل میں ہوئی، کرکٹر کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی جس میں محمد نبی سمیت افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Afghan Cricket Association ACA (@acauk1)

سابق افغان کپتان محمد نبی کی جانب سے راشد خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی دی گئی ہے۔

دوسری جانب افغان کرکٹ ایسوسی ایشن کےایکس اکاؤنٹ سے راشد خان کے شاندار شادی ہال کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں،تصاویر میں  شادی ہال کے باہر اور اندر کے خوبصورت وینیو کو دیکھا جاسکتا ہے۔  

واضح رہے کہ راشد خان کی اہلیہ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈا پور نے راہداری ضمانت کے لئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور نے  راہداری ضمانت کے لئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور جلسے اور راولپنڈی احتجاج کے بعد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں دائر راہداری ضمانت کی درخواست میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے موقف اختیار کیا کہ میرے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلی ہوں۔ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔ راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوسکے۔

درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت سے راہداری ضمانت ملنے کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے ڈی چوک پر احتجاج کے لیے روانہ ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll