اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم سے فرانس کے سفیر کے علاوہ تمام معاملات طے ہیں، کالعدم تنظیم ایک مطالبے پر غور کرے۔


وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوکالعدم کالعدم تنظیم کے احتجاج پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور متعلقہ حکام شریک تھے، کالعدم تنظیم کیساتھ بات چیت پر تمام معاملات پر رضا مندی ہے، کالعدم تنظیم کاآج راستے کھولنے کا وعدہ تھا،انتظار کر رہے ہیں، کالعدم تنظیم کیساتھ طے پایا تھا کہ منگل کی رات 12 بجے تک احتجاج ختم کر دیا جائے گا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ کالعدم کالعدم تنظیم کے فرانسیسی سفیر بارے مطالبے پر مسائل کا سامنا ہے، پاکستان پر پابندیاں لگانے کے لیے سازشیں ہو رہی ہیں، فرانس یورپ کو لیڈ کر رہا ہے،سارے یورپی ممالک فرانس کیساتھ کھڑے ہیں، آج رات 8 بجے اورکل صبح 10 بجے بھی کالعدم کالعدم تنظیم سے رابطہ کروں گا، امید کرتا ہوں کہ کالعدم تنظیم وعدے کےمطابق احتجاج ختم کر دے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا ہم امن چاہتے ہیں، امن اس ملک کی ضرورت ہے، ملک آگے ہی مہنگائی کا سامنا کر رہا ہے، ملکی کرنسی پر دباؤ ہے، تمام مسائل پر اتفاق ہے سوئے ایک مسئلے پر، کالعدم تنظیم کا بڑا مطالبہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری ہے، پاک فوج اور جہوری حکومت ایک پیچ پر ہے، اس پیج پر فیصلہ ہوا کہ فرانس کے سفیر کی ملک بدری کے علاوہ باقی تمام مطالبات ٹھیک ہیں، ہم کوئی بدامنی نہیں چاہتے جس سے پاکستان کی سالمیت اور دنیائے معاملات پر خوفناک اثر پڑے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تنظیم ایک مطالبے پر غور کرے، کالعدم تنظیم اس مسئلے پر نظرثانی کرے، سب چیزوں ک ےلیے تیار ہیں سوائے فرانس کے سفیر کی ملک بدری ، تواقع ہے کہ کالعدم تنظیم پاکستان اور اسلام کے لیے بہتر فیصلہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم سے فرانس کے سفیر کے علاوہ تمام معاملات طے ہیں، صرف فرانس کے سفیر کے مسئلے پر رکاوٹ ہے، پارلیمنٹ میں بھی لیکر جائینگے تو اپوزیشن اس میں شامل نہیں ہو گی تو پھر مسئلہ پیدا ہو جائے گا، پوری کوشش ہے کہ مسئلہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے، ہماری کچھ عالمی مجبوریاں بھی ہیں۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 5 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago



