ستمبر 2020 میں امریکی سپر ماڈل اور گلوکار زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔


نیویارک : پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل گیگی حدید نے بیٹی ہونے کے 13 ماہ بعد ہی راہیں جدا کر لیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ستاروں میں علیحدگی زین ملک کے سپر ماڈل کی ماں سے اختلاف بنے۔ زین ملک نے اس سارے معاملے پر طویل ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نجی معاملہ تھا جسے ساری دنیا کے سامنے اچھالا گیا، لیکن وہ اپنی بیٹی کے لیے کوئی مشکل کھڑی کرنا نہیں چاہتے۔
— zayn (@zaynmalik) October 28, 2021
گیگی حدید کی فیملی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دونوں اب ساتھ نہیں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کے بہترین والدین ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تلخ کلامی کے دوران زین ملک نے گیگی حدید کی ماں پر ہاتھ اٹھایا جس پر وہ پولیس میں شکایت بھی درج کرنا چاہتی تھیں، لیکن زین ملک کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے۔
ستمبر 2020 میں امریکی سپر ماڈل اور گلوکار زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ زین ملک اور گیگی حدید نے اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پر بچی کا ہاتھ تھامے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے پوئے کیا تھا۔
زین ملک اور گیگی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے جبکہ 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- a day ago

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- a day ago

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- a day ago

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 18 hours ago

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 16 hours ago

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 19 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- a day ago

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 21 hours ago

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 20 hours ago

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- a day ago

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago






.jpg&w=3840&q=75)


