اسلا م آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم جماعت کے مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہا کہ قومی سلامتی کا اجلاس دوگھنٹے تک جاری رہا ، اجلاس میں تمام صورتحال پر بات چیت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی سے مذاکرات کے دروازے ابھی بند نہیں کیے، مگر ہم نے ریاست کی رٹ کو بھی قائم رکھنا ہے، لوگوں کی جان ومال کی بھی حفاظت کرنی ہے اور خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں۔ اجلاس کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا جائے گا ۔
شیخ رشید نے کہا میں اور نور الحق قادری تحریک لبیک سے مذاکرات کررہے ہیں، ضرورت پڑی تو مختصر پریس کانفرنس بھی کرونگا۔
اجلاس میں قومی سلامتی کے اجلاس ڈی جی آئی بی اور مشیر خزانہ شوکت ترین شریک ہوئے، جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی وہاں موجود تھے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی ایم او بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا حصہ تھے ۔ اجلاس میں وزیراطلاعات ،وزیر دفاع پرویز خٹک، نیول چیف امجد خان نیازی، ائیر چیف ظہیر احمد بابر اور وزیر داخلہ اجلاس بھی اجلاس میں شریک تھے۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- an hour ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 3 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 20 hours ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a minute ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago







