جی این این سوشل

پاکستان

اپوزیشن آج ڈیرہ غازی خان میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریگی

ڈی جی خان: اپوزیشن کے جلسہ کےلیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اپوزیشن آج ڈیرہ غازی خان میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے جلسہ کےلیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،  مسلم لیگ ن کے ہراول دستہ کے طور پر رانا ثنااللہ ڈیرہ غازیخان پہنچ چکے ہیں ،  چارکنٹینرز پر سٹیج بنایا جائیگا۔  دیگر دو کنٹینرز صحافیوں اور معززین کے بیٹھنے کےلیے استعمال ہونگے۔  ساونڈ سسٹم اور کرسیاں وغیرہ بھی پہنچا دی گئیں۔

جی این این کے مطابق  میاں شہباز شریف سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مولانا فضل الرحمان آج ڈیرہ غازیخان آئیں گے ، جمیعت علمائے اسلام کے رضاکاران ڈیرہ غازیخان پہنچ گئے،  انصار السلام کے رضاکاران جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگے،  جلسے میں ہزاروں افراد / کارکنان کی شرکت کا امکان ہے۔

جرم

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ،  دفتر  خارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی  اور بیرون ممالک میں جاسوسی پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

 یہ بات آج(جمعرات) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

 ترجمان نے کہا کہ بھارت کا بڑھتا ہوا جاسوسی کا نیٹ ورک عالمی برادری کےلئے تشویش کا باعث ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 

امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی کہ بھارت کے دو جاسوس آسٹریلیا نے کچھ عرصہ قبل نکالے ہیں۔ اس کے فوراً بعد آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے انکشاف کیا کہ ’متعدد‘ بھارتی جاسوس نکالے گئے ہیں جو آسٹریلیا میں بھارت کے ایک بڑی جاسوسی جال کا حصہ تھے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق  اس نے تصدیق کرلی ہے کہ بھارت کا ایسا جاسوسی جال آسٹریلیا میں موجود ہے جس کا حوالہ 2021 میں اس وقت کے انٹیلی جنس سربراہ نے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کریں گے ، مریم نواز

مریم نواز نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں کیلئے دو سوموبائل شفاخانوں اور دیہی علاقوں کیلئے فیلڈ سپتالوں کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کریں گے ، مریم نواز

 

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے صوبے میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

انہوں نے آج(جمعرات) لاہور میں پولیو نگرانی بورڈ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اس مہم کے دوران پولیو کے عملے کاتحفظ کویقینی بنایا جارہا ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جس کے دوران 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

مریم نواز نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں کیلئے دو سوموبائل شفاخانوں اور دیہی علاقوں کیلئے فیلڈ سپتالوں کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مہنگائی کی شرح میں 3.4 فیصد کمی ریکارڈ

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی شرح 25.97 فیصد ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہنگائی کی شرح میں  3.4 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2024 میں مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اپریل میں یہ شرح 3.4 فیصد کمی کے بعد 17.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


ادارہ شماریات نے بتایا کہ شہری مہنگائی میں 0.1 فیصد کمی کے بعد یہ شرح 19.4 فیصد ریکارڈ کی گئی اور اپریل میں دیہی مہنگائی 0.9 فیصد کم ہو کر 14.5 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.1 فیصد کمی کے بعد یہ شرح 19.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ  اپریل میں دیہی افراط زر میں 0.9 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور یہ 14.5 فیصد تک پہنچ گئی۔


ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی شرح 25.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll