اسلام آباد :ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کریں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور کالعدم جماعت میں معاملات طے پا گئے، حکومتی وفد 11 بج کر 15 منٹ پر پی آئی ڈی میں اہم پریس کانفرنس میں اعلان کرے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت مذاکرات کامیاب ہونے کا اعلان جلد کرنے لگی ہے، شاہ محمود قریشی، اسد قیصر ،مفتی منیب اور علی محمد خان معاہدے کے حوالے سے اعلان کرنے جا رہے ہیں,طے شدہ معاملات پر عملدرآمد کی ذمہ داری سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے کالعدم تنظیم کے لوگ جی ٹی روڈ پر دھرنا ختم کر کے واپس جائیں گے، گرفتار کارکنوں کی رہائی قانونی ضابطے پورے کر کے عمل میں لائی جائے گی،وفاقی حکومت بین الاقوامی ضابطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار اقدامات کرے گی۔
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کالعدم جماعت کے حوالے سے قوم سے خطاب کرنا تھا جسے ملتوی کردیا گیا تھا ۔ کالعدم تنظیم کے احتجاج کے معاملے پر علما کے وفد کی وزیر اعظم سےملاقات ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مظاہرین سے مذاکرات کیلئے علما و مشائخ کی 12 رکنی کمیٹی بنا دی گئی، وزیراعظم نے واضح کیا کہ سنجیدہ مذاکرات کو ہمیشہ خوش آمدید کہا جائے گا۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ شائد وزیر اعظم کل 30اکتوبر یا پھر پرسوں 31اکتوبر قوم سے خطاب کریں گے ۔ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کا خطاب ہی کابینہ کا بیانیہ ہوگا۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 21 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 18 گھنٹے قبل



