سنگین مقدمات کا سامنا کرنیوالے کارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہو گا۔ دھرنے کے شرکا آج رات تک راستہ کھول دیں گے۔


اسلام آباد: حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کے اہم نکات سامنے آ گئے ہیں :
معاہدے کے مطابق کالعدم تنظیم فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے سے دستبردارہوگی۔ کالعدم تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرےگی۔
کالعدم تنظیم آئندہ بطور سیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شریک ہو گی۔ حکومت کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دے گی۔ سنگین مقدمات کا سامنا کرنیوالے کارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہو گا۔ دھرنے کے شرکا آج رات تک راستہ کھول دیں گے۔
شرکا ایک سے دو روز میں واپس گھروں کو جائیں گے۔ حکومت ٹی ایل پی کوکالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے گی۔دھرنے کے شرکا کیخلاف حکومت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرے گا ۔ کالعدم تنظیم کی جانب سے مفتی منیب نے بطور گارنٹر معاہدے کیلئے کردار ادا کیا۔
حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، علی محمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے۔
واضح رہے کہ آج حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان اعتماد باہمی سے معاہدہ طے پایا گیا ہے۔
مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سے التجاء ہے کہ ہمارے پولیس اہلکار اور تحریک لبیک کے جو شہید ہوئے اللہ ان کی مغفرت فرمائے، ریاست سے اپیل ہے کہ جو لوگ شہید ہوئے ان کے لئیے کوئی رعایت کریں، جو معاہدہ طے پایا ہے۔
اس میں تحریک لبیک پاکستان کے حافظ سعد رضوی مطمئن ہیں۔ یہ اسلام کی فتح اور پاکستان کی فاتح ہے، یہ معاہدہ انسانی جانوں کی فتح ہے، یہ معاہدہ مل کر طے کیا گیا ہے، یہ معاہدہ اس لئیے ہوا کیوں کہ جوش پر ہوش غالب آیا ۔ منیب الرحمان نے کہا کہ جلدکالعدم ٹی ایل پی کو فعال اور سیاسی جماعت کے طور پر دیکھیں گے۔
معاہدے کے بارے میں شاہ محمود قریشی سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے صافی کے سوال پر کہ دھرنا ختم ہوجائےگا ، شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ سب کچھ سامنے آجائیگا ۔ صحافی کے ایک اور سوال کے پر کہ کیاسعد رضوی کو رہا کیا جائے گا ؟ تو شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ اس وقت جو امانت ہے اس کا ہمیں احترام کرنا چاہئے۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان اعتماد باہمی سے معاہدہ طے پایا گیا ہے،آئیندہ ہفتے اس کے اثرات سامنے آئیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ کسی ناگہانی صورتحال سے پہلے یہ معاہدہ تح پایا ہے، کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے سے ملک میں جو صورتحال پیدا ہوئی وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی۔
مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں ایک سٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے سربراہ علی محمد خان ہیں، اس معاہدے کے اثرات جلد سب کے سامنے آجائیں گے، 12 سے 13 گھنٹے مشاورت کے بعد اس نتائج پر پہنچے ہیں، یہ کمیٹی آج سے فال ہو گی اور اپنا کام شروع کرے گی، میں یقین دلاتا ہوں کہ اس معاہدے سے خیر برآمد ہوگی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام علامہ مشائخ کا شکر ادا کرتا ہوں، نیشنل سکیورٹی کے اجلاس نے مذکرات کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا، اس منڈیٹ کو زہن نشین کرتے ہوئے مزاکرات کیے گے، راستے بند ہونے کی وجہ سے بچوں کو سکول جانے میں مشکلات ہوئی ہیں، ایک امن اور بہتری کا راستہ اختیار کیا گیا ہے۔ مفتی منیب الرحمان،مولانا بشیر،صاحبزادہ حامد رضا اور ثروت اعجاز قادری کے شکرگزار ہیں، تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے امن کا راستہ تلاش کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 7 گھنٹے قبل

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- 8 گھنٹے قبل

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 9 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 9 گھنٹے قبل

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 5 گھنٹے قبل

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 3 گھنٹے قبل

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 5 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 8 گھنٹے قبل

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 7 گھنٹے قبل