Advertisement
تفریح

گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے 

بلبل صحرا کا خطاب حاصل کرنے والی پاکستان کی مقبول  لوک گلوکارہ ریشماں کی آج   آٹھویں  برسی منائی جارہی ہے۔وہ اپنے لازوال گیتوں کی بدولت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Nov 3rd 2021, 2:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے 

نگری نگری گھوم کر گڑوی بجا کر اپنی آواز کا جادو جگانے والی ریشماں کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچنے کے باوجود بھی اپنے ماضی کو نہیں بھولیں تھیں ۔شہرت حاصل کرنے کے بعدبھی ان کےرہن سہن   میں وہی سادگی اور مزاج میں نرمی جھلکتی تھی ۔ ریشماں 1947 میں بھارتی ریاست راجھستان میں پیداہوئیں اور ان کا تعلق ایک خانہ بدوش خاندان سے تھا ۔ تقسیم ہند کے وقت اپنے خاندان کے ساتھ کراچی منتقل ہوگئیں ۔ لعل شہباز قلندر کے مزار پر انہیں گاتے ہوئے ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر سلیم گیلانی نے سنا اوران کی آواز نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ پھر ریڈیو پر انہیں گانے کا موقع دیاگیا ،وہ محض 12 برس کی تھیں جن ریڈیو پاکستان سے ان کی آواز کو پہلی بار گیت نشر کیاگیا ۔ اس وقت انہوں نے ''لال میری'' گیت گایا جو بے انتہا مشہور ہوا اورپھر دھیرے دھیرے ریشماں مقبول فوک گلوکارہ بن گئیں۔ 

ان کی آواز میں صحرا کی وسعت تھی، جنگل کا درد تھا، دریا کی روانی تھی ۔1960 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن کی بنیاد رکھی گئی تو ریشماں نے ٹی وی کے لیے بھی گانا شروع کر دیا۔ انہوں نے پاکستانی کے علاوہ بھارتی فلموں کے لیےبھی گیت گائےاوران کی آواز سرحد پار بھی سنی جانے لگی۔

بالی وڈ میں اُ ن کو راج کپور نے اپنی فلم” بوبی“کے لیے گانے کی پیشکش کی جہاں ان کے پہلے ہی گیت ”آکھیوں کو رہنے دے“ نے عالمی شہرت حاصل کی۔پھرمعروف بھارتی ہدایت کار سبھاش گھئی نے ان کی آواز اپنی ایک فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور یوں ریشماں نے فلم'' ہیرو'' کے لیے ''لمبی جدائی'' گانا گایاجو ان کی پہچان بھی بنا اور جس نے ان کی شہرت کو مزید بلندیوں تک پہنچایااور یہ گانا آج بھی سرحد کے دونوں جانب انتہائی مقبول ہے ۔

ریشماں کے کچھ دیگر مقبول گیتوں میں سُن چرخے دی مِٹھی مِٹھی کُوک ماہیا مینوں یاد آؤندا، وے میں چوری چوری، ’دما دم مست قلندر‘، ’انکھیاں نوں رین دے انکھیاں دے کول کول اور ’ہائے ربا نیئوں لگدا دِل میرا‘ شامل ہیں۔انہوں نے اردو،سندھی، سرائیکی، پنجابی، پشتو اور راجستھانی زبان کے علاوہ فارسی، ترکی اور عربی زبان میں کئی بار صوفیانہ کلام پڑھا۔

ریشماں انتہائی سادہ اور نرم مزاج طبیعت کی مالک تھیں انہیں انگریزی نہیں آتی تھی تو انہیں کسی نے مشورہ دیا کہ جب بھی کوئی انگریز بات کرے تو'' یس'' میں ہر جواب دے دینا۔جب ان کے پاس ایک انگریز آیا اور اس نے سوالات کیے تو انہوں نے سب سوالات کے جواب میں ''یس''کہے دیا ۔

ریشماں کے پاس موجود سفیر کی اہلیہ نے کہا کہ ریشماں ہر جواب میں یس کہی جارہی ہو تو انہوں نے کہا کہ آپ رہنے دیں میں اس لیے کہے رہی تاکہ یہ انگریز یہ نہ سمجھے کہ میں پڑھی لکھی نہیں ہوں ا ور ان کی سادگی یہ ہی خصوصیت ان کے مداحوں کی نظر میں ان کو مزید منفرد اور خوبصورت بناتی تھی ۔

ریشماں کی سریلی آواز کا جادو سرحد پار بھی سر چڑھ کر بولا اور انہیں حکومت پاکستان صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی ، ستارہ امیتاز اور ’لیجنڈز آف پاکستان سمیت متعدد اعزازات سے نوازا۔ ریشماں کو 80 ءکی دہائی میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی مگر طویل علالت کے باوجود بھی وہ اپنی گائیکی کے جوہردکھاتی  رہیں ،  ریشماں 66 برس کی عمر میں 3 نومبر  میں 2013 میں اس  دنیائے  فانی سے رخصت ہوگئیں ۔

فن گائیکی کو ایک نئی جہت دینے والی معروف لوک گلوکارہ ریشماں ہم میں نہیں لیکن  ان کی  آواز آج بھی ہمارے کانوں میں رس گھول رہی ہے ۔

Advertisement
مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ

مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ

  • 4 دن قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے

  • 4 دن قبل
جنرل سید عامر نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات

جنرل سید عامر نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات

  • 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا

  • 4 دن قبل
اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا

اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا

  • 2 دن قبل
لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف

لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف

  • 4 دن قبل
پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک

پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان

وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان

  • 4 دن قبل
29 جولائی کوعام تعطیل کا سرکاری اعلان کر دیا گیا

29 جولائی کوعام تعطیل کا سرکاری اعلان کر دیا گیا

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان میں مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنا ہو گیا؟

پاکستان میں مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنا ہو گیا؟

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، گورنر پنجاب

پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، گورنر پنجاب

  • 11 گھنٹے قبل
آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement